Jaake baba ko sab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Sajjad Mir
بولی دربار میں یہ بنت نبی
جا کے بابا کو سب بتاؤں گی
تم نے توہین کی میری کتنی
جا کے بابا کو سب بتاؤں گی
ایک دن وہ تھا دیکھ کر مجھکو
اپنے ممبر سے اٹھ گےء بابا
ایک یہ دن ہے میرے آنے پر
کوئی تعظیم کو نہیں اٹھا
کتنی امت بدل گیء ان کی
جا کے بابا کو سب۔۔۔
بولی دربار میں۔۔۔
مجھکو دربار میں کھڑا رکھ کے
کر رہے وہ کلام ہنس ہنس کے
ہاے آفسوس میری زینب کے
سامنے کہہ رہے ہو جھوٹا مجھے
تم نے تحریر چاک کی انکی
جا کے بابا کو سب۔۔۔
بولی دربار میں۔۔۔
دیکھ کر مجھکو پوچھیں گے بابا
زخم چہرے پہ کیسا آیا ہے
میں بتاؤں گی پوری طاقت سے
کس نے منہ پر طمانچہ مارا ہے
گر گیء کیسے کان کی بالی
جا کے بابا کو سب۔۔۔
بولی دربار میں۔۔۔
اونچی آواز سے میرے در پر
تم علی کو بلاے جاتے تھے
میں تھی بیہوش جلتے در کے تلے
اور در پر سے تم گزرتے رہے
جھک گیء کس طرح کمر میری
جا کے بابا کو سب۔۔۔
بولی دربار میں۔۔۔
جس نے آزاد قیدیوں کو کیا
تم نے اسکو بنا دیا قیدی
جس نے کفار سے بچایا تھا
اسکی گردن میں ڈال دی رسی
بے وفائی کی انتہا کر دی
جا کے بابا کو سب۔۔۔
بولی دربار میں۔۔۔
میں شکایت کروں گی بابا سے
کس نے زہرہ پہ ہاتھ اٹھایا ہے
کس نے پہلو پہ ٹھوکریں ماری
کس نے محسن کو میرے مارا ہے
ایک بھی شکل میں نہیں بھولی
جا کے بابا کو سب۔۔۔
بولی دربار میں۔۔۔
میر سجاد کیا بیاں ہو بھلا
گھر میں جب آی لوٹ کر زہرا
ہو کے بے چین پوچھتے تھے علی
بولو دربار میں ہوا کیا کیا
صرف رو رو کے بی بی کہتی رہی
جا کے بابا کو سب۔۔۔
بولی دربار میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.