Hussain aaya hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ali Rizvi Sachay
حسین آیا ہے دیکھو تو اک نظر اب اماں
صدائیں دیتا ہے کب سے تیرا پسر اماں
وہ دیکھو زینب و کلثوم رو رہی ہے وہاں
تڑپ کے بھیا حسن کر رہے ہیں آہ و فغاں
نہ جاؤ ایسے بھرے گھر کو چھوڑ کر اماں
حسین آیا ہے دیکھو۔۔۔
کیوں ہم سے روٹھ کے جاتی ہو اس طرح بولو
میں تم کو جانے نہیں دونگا آنکھ تو کھولو
نہیں تمہارے بنا عمر کا بسر اماں
حسین آیا ہے دیکھو۔۔۔
یہ کیسا دور ہمیں وقت نے ہے دکھلایا
سروں سے اٹھ گیا بچپن میں آپ کا سایہ
کٹے گا کیسے تیرے بعد یہ سفر اماں
حسین آیا ہے دیکھو۔۔۔
میں تم کو کب سے جگاتا ہوں کیوں نہیں اٹھتی
صدائیں دیتا ہوں رو رو کے بولتی ہی نہیں
خدارا بولو کہ پھٹتا ہے اب جگر اماں
حسین آیا ہے دیکھو۔۔۔
شہید ہو گیا محسن جلایا گھر اماں
تمہارا پہلو ہے زخمی گرایا در اماں
جناں میں دینا یہ نانا کو سب خبر اماں
حسین آیا ہے دیکھو۔۔۔
تمہارے بعد مزہ کچھ نہیں ہے جینے کا
ہے سوگوار ہر ایک بام و در مدینے کا
مجھے بھی لے چلو جاتی ہو تم جدھر اماں
حسین آیا ہے دیکھو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.