Haye mazlooma
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Farhan Ali Waris
ہاے مظلومہ فاطمہ زہرا
جیسے صدمے آپ نے بی بی سہ گیء بابا کے بن
گر یہ پڑ جاتے دنوں پر مثل شب ہوجاتے دن
ہاے معصومہ فاطمہ زہرا
ہاے مظلومہ فاطمہ زہرا
ہے لقب صدیقہ تیرا جانتے تھے یہ سبھی
ظلم کے دربار میں تو پھر بھی تو جھٹلای گیء
حق نہیں پایا فاطمہ زہرا
ہاے مظلومہ۔۔۔
تیرے در پر خود رسالت جھک کے کرتی تھی سلام
پر نہیں امت نے سمجھا تیرے منصب اور مقام
گھر جلا ڈالا فاطمہ زہرا
ہاے مظلومہ۔۔۔
مٹ نہیں پایا تھا بی بی باپ کا غم قلب سے
غم نیا اک مل گیا ہے قتل محسن کا تجھے
قلب روتا تھا فاطمہ زہرا
ہاے مظلومہ۔۔۔
وقتِ نزع اپنے والی سے یہی فریاد کی
آپ کی خدمت جو پوری کر نہ پائی یا علی
یوں ہے شرمندہ فاطمہ زہرا
ہاے مظلومہ۔۔۔
بعد میرے پیار سے بچوں کو رکھنا یا علی
نہ کبھی محسوس ہونے دینا مادر کی کمی
اب چلی دکھیا فاطمہ زہرا
ہاے مظلومہ۔۔۔
شب کی تاریکی میں میر کو میری لے جانا تم
ظالموں کو میری میت پر نہ آنے دینا تم
ہوگی محوِ بکا فاطمہ زہرا
ہاے مظلومہ۔۔۔
بعد میرے کربلا شہ کی نصرت کے لئے
یا علی فرزند اک عباس ہونا چاہیےء
مانگتی ہے دعا فاطمہ زہرا
ہاے مظلومہ۔۔۔
زخمی پہلو کو سنبھالے ضبط غم کس طرح ہو
جانے کیوں حسرت سے دیکھا کرتی ہے شبیر کو
سوچتی ہے کیا فاطمہ زہرا
ہاے مظلومہ۔۔۔
سینۂ شبر کو چوما اور گلا شبیر کا
چوم کے زینب کے بازو رو پڑی بے ساختہ
کیا خیال آیا فاطمہ زہرا
ہاے مظلومہ۔۔۔
کہتے ہے فضہ سے بی بی اے کنیز با وفا
تیرے ذمہ زینب و کلثوم کو میں نے کیا
روتی ہیں فضہ فاطمہ زہرا
ہاے مظلومہ۔۔۔
خانۂ حیدر میں برپا اک قیامت ہو گیء
وقت وہ آیا کہ بی بی کی شہادت ہو گیء
عرش تھرایا فاطمہ زہرا
ہاے مظلومہ۔۔۔
زینب و کلثوم و فضہ شبر و حیدر یہاں
دور کونے میں کھڑے شبیر روتے ہیں وہاں
ماجرا ہے کیا فاطمہ زہرا
ہاے مظلومہ۔۔۔
بولے حیدر وقتِ رخصت ماں کو کیا رلواییں گے
بولے شاہ اماں بلاینگی ہمیں تو آینگے
رو پڑی جو سنا فاطمہ زہرا
ہاے مظلومہ۔۔۔
سن کے آواز شہ دیں کھل گےء بند کفن
بولی بی بی ہاتھ اٹھا کے آ میرے گل پیرہن
دے رہی ہے صدا فاطمہ زہرا
ہاے مظلومہ۔۔۔
ایک نہ اک دن بنے گا مرقد ویران بھی
دیکھنے آئیں گے بی بی مظہر و فرحان بھی
آپ کا روضہ فاطمہ زہرا
ہاے مظلومہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.