Laash akbar ki jo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Ustad Sibte Jafar
لاش اکبر کی جو مقتل سے اٹھا لاے حسین
نوجواں کو صف اول سے اٹھا لاے حسین
چاند کو شام کے بادل سے اٹھا لاے حسین
جاں بلب شیر کو جنگل سے اٹھا لاے حسین
دی صدا لاش پسر آن کے لیجیے بانو
چھد گیا برچی سے اکبر کا کلیجہ بانو
لاش اکبر کی جو۔۔۔
دیکھلے آخری دیدار پسر مرتا ہے
سامنے آنکھوں کے یہ نور نظر مرتا ہے
اب کوی دم میں تیرا رشک قمر مرتا ہے
منہ سے باہر ہے زباں تشنہ جگر مرتا ہے
دم ہے سینے میں رکا زخموں سے خوں جاری ہے
ہاے بانو تیرا گھر لٹنے کی تیاری ہے
لاش اکبر کی جو۔۔۔
پہنچی خیمے میں جو حضرت کے یہ پرنور صدا
مضطرب ہوگیء ناموسِ رسولِ دوسرا
کہا چلا کے سکینہ نے کہ ہاے ہاے بھیا
فضہ دوڑی سوے در پھینک کے سر پر سے ردا
پیٹتی زینب مضطر نکل آئ باہر
بانو گھبراکے کھلے سر نکل آئ باہر
لاش اکبر کی جو۔۔۔
شاہ کے کاندھے پہ دیکھا علی اکبر کو نڈھال
ہاتھ پھیلا کے یہ چلای کہ ہاے ہاے میرے لال
کیا غضب ہوگیا اے بادشاہ نیک خصال
راس آیا نہ میرے بچے کو اٹھارہواں سال
ٹکڑے تیغوں سے بدن ہوگیا سارا ہاے ہاے
کون تھا جس نے میرے شیر کو مارا ہاے ہاے
لاش اکبر کی جو۔۔۔
روکے بانو سے یہ فرمانے لگے سرور دیں
سر نہ پیٹو ابھی زندہ ہے میرا ماہ جبیں
سانس آتی ہے پہ ہر دم ہے دم باز پسیں
کوچ ان کا بھی ہے اور ہم بھی ہیں مرنے کے قریں
سب چھٹے اب نہ رہا کوئی ہمارا بانو
اس جواں بیٹے کے غم نے ہمیں مارا بانو
لاش اکبر کی جو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.