Haye amma
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ameer Hasan Aamir
ہاے اماں میری اماں
اماں نہ ہمیں چھوڑ کے جاو
ناراض ہو کیوں کچھ تو بتاؤ
بن باپ کے اک پل نہ سکوں پاؤں گا اماں
جب تک نہ بلاؤ گی نہ پاس آؤں گا اماں
اب اٹھ کے کلیجے سے لگاؤ
اماں نہ ہمیں۔۔۔
ناراض ہو کیوں۔۔۔
ہاں میں نے سنا آپ کا پہلو ہے شکستہ
رخسار پہ کس شخص نے مارا ہے طمانچہ
شبیر کو بس اتنا بتاؤ
اماں نہ ہمیں۔۔۔
ناراض ہو کیوں۔۔۔
یہ آپکا بیٹا بڑا مغموم ہے اماں
زخمی ہے بدن آپکا معلوم ہے اماں
بابا کو اٹھو زخم دکھاؤ
اماں نہ ہمیں۔۔۔
ناراض ہو کیوں۔۔۔
دربار میں بھی آپ کو ظالم نے ستایا
اور پہلو پہ جلتا ہوا دروازہ گرایا
مرہم اٹھو زخموں پہ لگاؤ
اماں نہ ہمیں۔۔۔
ناراض ہو کیوں۔۔۔
مرکز پہ کھڑا آشک بہاے گا یہ مظلوم
اماں اٹھو روتی ہیں بہت زینب و کلثوم
بہنوں کی میرے آس بندھاؤ
اماں نہ ہمیں۔۔۔
ناراض ہو کیوں۔۔۔
تم ہم کہ سلا کر ہی سدا سوتی تھی اماں
ہم سے کبھی ناراض نہیں ہوتی تھی اماں
پیاسا ہوں بہت پانی پلاؤ
اماں نہ ہمیں۔۔۔
ناراض ہو کیوں۔۔۔
پھٹتا ہے جگر دیکھا نہیں جاتا ہے منظر
غربت میرے بابا کی زرا دیکھو تو اٹھکر
چہرے سے کفن اپنے ہٹاؤ
اماں نہ ہمیں۔۔۔
ناراض ہو کیوں۔۔۔
جب چونک کے اٹھ جاتا تھا میں راتوں کو اکثر
تب لوری سناتی تھی مجھے گود میں لے کر
پھر مجھکو وہی لوری سناؤ
اماں نہ ہمیں۔۔۔
ناراض ہو کیوں۔۔۔
اے عامر و عالم ہے یہی دل میں تمنا
اے کاش صدا آے یہی سید والا
بچپن کا میرا نوحہ سناؤ
اماں نہ ہمیں۔۔۔
ناراض ہو کیوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.