Ghar fatema zehra
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sachay Bhai
گھر فاطمہ زہرا کا عجب شان کا گھر ہے
یہ وحی کی منزل ہے یہ قرآن کا گھر ہے
اسلام کے ماحول میں ایمان کا گھر ہے
مومن کی مُنافق کی یہ پہچان کا گھر ہے
کچھ لوگ مرے جاتے ہیں اس رنج و محن میں
اس گھر کا جو دروازہ ہے مسجد کے صحن میں
اللہ نے اس گھر کو نبوت سے نوازا
دنیا میں اسے دین و شریعت سے نوازا
قسمت سے امامت سے ولایت سے نوازا
ہر فرد کو قرآن کی آیت سے نوازا
سانچے میں مشیعت کے یہ افراد ڈھلے ہیں
سب چادرِ تطہیر کے سائے میں پلے ہیں
یہ عزم کے فولاد اسی گھر میں ملیں گے
یہ نور کے اجساد اسی گھر میں ملیں گے
جبریل کے اُستاد اسی گھر میں ملیں گے
اس سطح کے افراد اسی گھر میں ملیں گے
مخلوق کے بعد آخری سرحد نظر آیا
جس فرد کو دیکھا وہ محمد نظر آیا
اصحاب مکرم ہیں مگر اپنی جگہ پر
غیر اپنی جگہ لختِ جگر اپنی جگہ پر
خار اپنی جگہ غُنچہ تر اپنی جگہ پر
سنگ اپنی جگہ لال و گوہر اپنی جگہ پر
پہلو میں جو بیٹھا ہو اسے دل نہیں کہتے
رہرو کو کبھی رہبرِ منزل نہیں کہتے
اللہ رے عز و شرف بنتِ رسالت
قندیل حرم شمع شبستانِ امامت
رحمت جو محمد ہیں تو یہ پارئہ رحمت
وہ کُلِ نبوت ہیں تو یہ جُزِ نبوت
آسان کہو معرفتِ ختمِ رسل کو
جو جُز کو نہ سمجھا ہو وہ کیا سمجھے گا کُل کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.