Ghame fatema
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
ہائے مظلومہ فاطمہ زہرا
ہائے محرومہ فاطمہ زہرا
فاطمہ کا بھرے مدینے میں
غم بٹانے کوئی نہیں آیا
گھر جلانے کو کلمہ گو آئے
گھر بجھانے کوئی نہیں آیا
کیا وہ اسلام کا ہی مرکز تھا
کیا مدینہ تھا وہ محمد کا
لگ رہے تھے جہاں پہ زہرا کے
تازیانے کوئی نہیں آیا
فاطمہ کا بھرے۔۔۔
رسیاں تھی علی کی گردن میں
اور بازار سے گزرتے تھے
سب تماشائی بن کے تکتے رہے
اور چھڑانے کوئی نہیں آیا
فاطمہ کا بھرے۔۔۔
در جلا قتل ہو گئے محسن
پسلیاں سیدہ کی ٹوٹ گئیں
پھر بھی کہتے ہو تم کہ زہرا پر
ظلم ڈھانے کوئی نہیں آیا
فاطمہ کا بھرے۔۔۔
خود ہی چننے لگی نبی زادی
بکھری تحریر اپنے بابا کی
مصطفیٰ کی سند کے ٹکڑوں کو
جب اٹھانے کوئی نہیں آیا
فاطمہ کا بھرے۔۔۔
ہر ستم فاطمہ پہ ڈھایا گیا
جلتا دروازہ بھی گرایا گیا
اپنے مہدی کو دی صدا اس نے
جب بچانے کوئی نہیں آیا
فاطمہ کا بھرے۔۔۔
آٹھ شوال کو ہوئی اکبر
پھر شہادت نبی کی بیٹی کی
گر رہا تھا مزار بی بی کا
اور بچانے کوئی نہیں آیا
فاطمہ کا بھرے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.