Fizza na ye batana
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Rehan Abbas
اک روز روکے فضہ سے زہرا نے یہ کہا
پہلو شکستہ ہو گیا تم کو ہے بس پتہ
یہ راز راز رکھنا کہ ٹوٹی ہیں پسلیاں
فضہ میری مصیبتیں کرنا نہ تم بیاں
فضہ نہ یہ بتانا
پہلو ہوا شکستہ فضہ نہ یہ بتانا
حیدر سے میری غربت لللہ تم چھپانا
فضہ نہ یہ بتانا
پہلو ہوا شکستہ تم کو بھی نہ بتاتی
زہرا تمہیں مدد کو ہر گز نہ پھر بلاتی
مشکل اگر نہ ہوتا در کو میرا اٹھانا
فضہ نہ یہ بتانا
پہلو ہوا شکستہ۔۔۔
جب سے ہوا ہے فضہ پہلو میرا شکستہ
پہلو سے ہاتھ میرا اٹھتا نہیں ہے فضہ
بچوں کو چاہتی ہوں اپنے گلے لگانا
فضہ نہ یہ بتانا
پہلو ہوا شکستہ۔۔۔
دیوار و در میں پس کر محسن بھی مر گیا ہے
ٹوٹی ہے پسلیاں سب دروازہ یوں گرا ہے
یہ راز راز رکھنا بچوں سے بھی چھپانا
فضہ نہ یہ بتانا
پہلو ہوا شکستہ۔۔۔
پہلو کا درد مجھکو ہر آن مارتا تھا
پہلو کے ٹوٹنے سے مشکل تھا سانس لینا
تڑپتی ہوں درد سے میں کتنا نہیں بتانا
فضہ نہ یہ بتانا
پہلو ہوا شکستہ۔۔۔
بے پردہ شامیوں میں جاے گی میری بیٹی
تم آج سے اے فضہ گویا کہ ماں ہو اس کی
زینب کے ساتھ تم کو بازار بھی ہے جانا
فضہ نہ یہ بتانا
پہلو ہوا شکستہ۔۔۔
تم جانتی ہو فضہ لگتی ہے پیاس اس کو
میرا حسین شب میں آواز دے جو مجھکو
پانی میرے پسر کو فضہ تم ہی پلانا
فضہ نہ یہ بتانا
پہلو ہوا شکستہ۔۔۔
بدلہ علی کے شامی بیٹی سے میری لیں گے
جس وقت لاڈلی کو پتھر میری لگیں گے
زینب کے بدلے پتھر فضہ تمہیں ہے کھانا
فضہ نہ یہ بتانا
پہلو ہوا شکستہ۔۔۔
دانش ریحان تم سے راضی رہیں گے حیدر
کوثر کا جام دیں گے تم کو بہ روز محشر
زہرا کی تم مصیبت ہر گام پر سنانا
فضہ نہ یہ بتانا
پہلو ہوا شکستہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.