Fatema ne haath
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Muslim Jafri
فاطمہ نے ہاتھ پہلو پر رکھا ہے آج بھی
پسلیاں ٹوٹی ہے اور خوں رس رہا ہے آج بھی
قبر میں نوحہ کناں ہے فاطمہ کی مامتا
ہاے محسن ہاے محسن کی صدا ہے آج بھی
فاطمہ نے ہاتھ پہلو۔۔۔
ماں کے ہاتھوں میں ہے کرتہ حضرتِ شبیر کا
قبر زہرا میں مسلسل کربلا ہے آج بھی
فاطمہ نے ہاتھ پہلو۔۔۔
ایک دن تہمت لگی ہے سیدہ چھوٹی ہو تم
فاطمہ زہرا کو صدمہ یہ بڑا ہے آج بھی
فاطمہ نے ہاتھ پہلو۔۔۔
روح زہرا کربلا اور شام میں کہتی ہے یہ
بیکفن بیٹا ہے بیٹی بے ردا ہے آج بھی
فاطمہ نے ہاتھ پہلو۔۔۔
مانگنے پر حق ملا جو امتی کے ہاتھ سے
نیل وہ زہرا کے چہرے پر جمع ہے آج بھی
فاطمہ نے ہاتھ پہلو۔۔۔
دکھ رہی ہے یا الٰہی میری ماں کی پسلیاں
پسلیاں تھامے یہ مہدی کی اذاں ہے آج بھی
فاطمہ نے ہاتھ پہلو۔۔۔
بین نوحہ اشک واری پر ہے پابندی وہاں
قبر زہرا پر ستم کا سلسلہ ہے آج بھی
فاطمہ نے ہاتھ پہلو۔۔۔
قبر میں یاسر محمد مصطفیٰ کی ہے بکا
یہ میرا غم ہے کہ زہرا غم زدہ ہے آج بھی
فاطمہ نے ہاتھ پہلو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.