Fatema hoo mai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Kazmi Brothers
یا سیدہ یا طاہرہ یا امِؔ ابیہا
سلام جس کو علیہِ سلام کرتے ہیں
وہ فاطمہ ہوں میں
جھک کے حسنین بھی جس سے کلام کرتے ہی
وہ فاطمہ ہوں میں
مجھے ہی راضیہ مرضیہ صدیقہ کہتے ہیں
مجھے ہی طاہرہ اُمِّ ابیہا کہتے ہیں
وہ جس کا احمد بھی احترام کرتے ہیں
وہ فاطمہ ہوں میں
سلام جس کو۔۔۔
دلیل حق تیرا سجدہ تیری جبیں تو نہیں
تیرا وجود گماں ہے تیرا یقیں تو نہیں
میں فاطمہ ہوں صداقت کی وہ دلیل ہوں میں
اگر میں کہروں خدا ہے تو ہے نہیں تو نہیں
بنا کے سور ۂ کوثر مجھے اُتارا گیا
مجھے حجابِ مزمّل سے ہے پکارا گیا
تعظیم جس کی بارہ امام کرتے ہیں
وہ فاطمہ ہوں میں
سلام جس کو۔۔۔
خدا نے ایسے جہاں میں مجھے بڑائ دی
قرآن نے آیتوں سے میری ہی گواہی دی
وہ جس کے گھر سے عرشی تعام کرتے ہیں
وہ فاطمہ ہوں میں
سلام جس کو۔۔۔
نبی کی بیٹی ہوں دربار میں کھڑا نہ کرو
حجابِ کبریا ہوں مجھ کو یوں رُسوانہ کرو
وہ جس کے در پہ فرشتے قیام کرتے ہیں
وہ فاطمہ ہوں میں
سلام جس کو۔۔۔
یوں میرے گھر کو مسلمانو تم جلاؤ نہ
اور میرے پہلو پہ دروازے کو گراؤ نہ
درود جس پہ سب خاص و عام پڑھتے ہیں
وہ فاطمہ ہوں میں
سلام جس کو۔۔۔
دہر میں ایسے مجھے تم اگر رُلاؤ گے
حشر میں کیسے شفاعت نبی سے پاؤ گے
حسابِ محشر خدا جس کے نام کرتے ہیں
وہ فاطمہ ہوں میں
سلام جس کو۔۔۔
جو خالی لوٹی تھی دربار سے ضعیف ہو کر
علی امام سے یاسر ٓ تھی کہتی رو رو کر
کہ جس کے ہونے سے سارے نظام چلتے ہیں
وہ فاطمہ ہوں میں
سلام جس کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.