Ek yateem aisi bhi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
راہ میں ناقے سے جب گرگئی چھوٹی زہرا
گود میں ایک ضعیفہ نے اُسے تھام لیا
سر پہ جب ہاتھ رکھا روکے سکینہ نے کہا
جب سے بابا سے میں بچھڑی ہوں بہت ماراگیا
میرے گالوں پہ طمانچوں کے نشاں ہیں بی بی
تم نے دیکھی ہے مرے جیسی یتیمہ کوئی
بات جب یہ سنی وہ بھی رونے لگی
پھر ضعیفہ سکینہ سے کہنے لگی
تم سے پہلے اک یتیمہ ایسی بھی تھی
ہاں تمہارے وطن میں ہی رہتی تھی وہ
بادشاہِ مدینہ کی بیٹی تھی وہ
باپ کے بعد اتنے مصائب پڑے
اپنے گھر میں سہارے سے چلتی تھی وہ
غم اُٹھاتی رہی خم کمر ہوگئی
نوجوانی میں ہی جو ضعیفہ ہوئی
تم سے پہلے اک یتیمہ۔۔۔
ظالموں نے یوں بابا کا پرسہ دیا
جلتا دروازہ اُس پر گرایا گیا
در کے نیچے تھی وہ در ہٹا نا سکی
ہاتھ بھی جل گئے پہلو زخمی ہوا
لوگ چل کر یہاں سے گئے جب وہاں
پاؤں رکھ رکھ کے توڑی گئی پسلیاں
تم سے پہلے اک یتیمہ۔۔۔
وہ ضعیفہ کہانی سناتی رہی
اور معصوم آنسو بہاتی رہی
گال نیلے ہیں جیسے تمہارے ابھی
اُسکے گالوں کی رنگت بھی ایسی ہی تھی
سامنے اُسکو بیٹوں کے مارا گیا
وقت یہ نا کسی ماں پہ آئے کبھی
شاہ زادی سنو کتنی بے بس تھی وہ
گھر میں بچوں سے چہرا چھپاتی تھی جو
تم سے پہلے اک یتیمہ۔۔۔
جس طرح تیرے کانوں سے ہے خوں رواں
کان اُسکے بھی زخمی تھے اے میری جاں
اتنی شدت سے ظالم نے مارا اُسے
ٹوٹ کر خاک پہ گر گئیں بالیاں
بیٹی بن باپ کی درد سہہ نا سکی
ہاتھ کانوں پہ رکھ کر وہ روتی رہی
تم سے پہلے اک یتیمہ۔۔۔
وہ ضعیفہ کہانی سناتی رہی
اور معصوم آنسو بہاتی رہی
پانی اُٹھ اُٹھ کے جسکو پلاتی تھی وہ
لوریا ں دے کے جسکو سلاتی تھی وہ
ہاتھ چادر میں اُس سے چھپانے لگی
ہاتھ پھیلاکے جسکو بلاتی تھی وہ
کیسےکہتی وہ ماں میرےدل میری جاں
تازیانوں سے زخمی ہیں سب اُنگلیاں
تم سے پہلے اک یتیمہ۔۔۔
اُسکا مرنا بھی سب سے چھپایا گیا
چودہ لوگوں میں گھر سے جنازہ اُٹھا
اُسکی چالیس قبریں بنائی گئیں
بس یہ سنتے ہی بچی نے روکر کہا
اے ضعیفہ سنو میری دادی تھیں وہ
مجھکو جلدی بتاؤ کہ تم کون ہو
تم سے پہلے اک یتیمہ۔۔۔
ہاتھ پہلو سے اپنے اُٹھاتے ہوئے
زخمی چہرے سے پردہ ہٹاتے ہوئے
اے رضا اور ذیشان رونے لگیں
یہ سکینہ کو زہرا بتاتے ہوئے
میرا ورثہ ہو تم میرا چہرا ہو تم
اب سمجھ آیا کیوں چھوٹی زہرا ہو تم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.