Darbari baithe hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Kazmi Brothers
جس نے صدا سے پہلے ہمیشہ عطا کیا
بیٹی اسی کی بن میں کے سوالی کھڑی رہی
جو سمجھے مسلمان مصیبت یہی ہے
کہ درباری بیٹھے ہیں زہرا کھڑی رہی
ستم ہے محمد کی تحریر پڑھ کر
سبھی ہنس رہے ہیں وہی رو رہی ہے
کہ درباری بیٹھے ہیں۔۔۔
حجاب خدا ہے جو بنت نبی ہے
وہ دربار میں جانے کب سے کھڑی ہے
کہ درباری بیٹھے ہیں۔۔۔
دیا ایسے امت نے بابا کا پرسہ
بتول اپنے پہلو کے بل گر پڑی ہے
کہ درباری بیٹھے ہیں۔۔۔
بتا مجھکو اماں میرا جرم کیا تھا
یہ محسن کی اب بھی صدا آ رہی ہے
کہ درباری بیٹھے ہیں۔۔۔
کرے گی نہ زہرا اب اپنا کوئی غم
علی کے گلے میں رسن دیکھتی ہے
کہ درباری بیٹھے ہیں۔۔۔
خیال آ گیا بے ردا بیٹیوں
وہ غازی کا کرتہ جبھی سی رہی ہے
کہ درباری بیٹھے ہیں۔۔۔
ہے مشکل بڑا قبر زہرا بنانا
علی کے لبوں پہ بھی ناد علی ہے
کہ درباری بیٹھے ہیں۔۔۔
بتول اب بھی قبر شکستہ سے احسان
امام زمن کو صدا دے رہی ہے
کہ درباری بیٹھے ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.