Darbar se jab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Safdar Abbas
دربار سے جب آی گھر بیٹی نبی کی روتی رہی
ایک دن نہیں پھر بھای بیٹی نبی کی روتی رہی
جینے دیا کب چین سے امت نے ڈھاے اتنے ستم
جھٹلایا اس تحریر کو جو دے گےء تھے شاہ امم
ہنستے رہے سب اہلِ شر بیٹی نبی کی روتی رہی
دربار سے جب آی گھر۔۔۔
پھر آگ لے کر اہلِ شر زہرا کے دروازے پر گےء
در بھی جلا گھر بھی جلا سب غم سہے تھے روتے ہوئے
جس دم گرا پہلو پہ در بیٹی نبی کی روتی رہی
دربار سے جب آی گھر۔۔۔
بازو بھی ایک زخمی ہوا پہلو سے ہاے تھا خوں رواں
رو کر صدا بابا کو دی ٹوٹی جو زہرا کی پسلیاں
اس درد میں شام و سحر بیٹی نبی کی روتی رہی
دربار سے جب آی گھر۔۔۔
یہ کہہ کے بس روتی رہی محسن بھی مارا گیا
بھولوں گی میں کیسے اسے یہ غم مجھے بس کھا جاے گا
اس بات پر سر پیٹ کر بیٹی نبی کی روتی رہی
دربار سے جب آی گھر۔۔۔
غسل و کفن دیتے ہوئے شیر خدا بھی رونے لگے
پہلو کو جب دیکھا کیےء شیر خدا بھی رونے لگے
اب یہ کھلا کیوں عمر بھر بیٹی نبی کی روتی رہی
دربار سے جب آی گھر۔۔۔
صفدر نہیں تاب بیاں مظہر کرے گا اب کیا رقم
لفظوں میں کیا کر پاے گا کوئی بیاں یہ بی بی کے غم
ہے مرثیہ بس ایک ستر بیٹی نبی کی روتی رہی
دربار سے جب آی گھر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.