Bibi zehra ye dua
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Irfan Haider
یا فاطمہ ام ابیہا
بنت پیمبر خیرالنساء
یا زہرا یا زہرا
تو ہے صدیقہ تو طاہرہ اور
تو ہی شفیعِ روز جزا
اے میرے بی بی وقتِ مدد ہے
ہر ماتمی کے دل کی صدا ہے
بی بی زہرا یہ دعا ہے
آپ کے دربار میں
دست دعا کو جب بھی اٹھایا
مانگا ہے تیری چادر کا سایہ
یا زہرا یا زہرا
وقتِ مصیبت میں ہر حسینی
بس نام تیرا ہونٹوں پہ لایا
اے میرے بی بی تنگ دست ہوں میں
یہ کہہ کے دامن پھیلا دیا ہے
بی بی زہرا یہ دعا ہے۔۔۔
وہ بی بی جس کی ہے گود خالی
چوکھٹ پہ تیری ہے وہ سوالی
یا زہرا یا زہرا
مجھکو بھی دے دے اصغر کا صدقہ
میں نے تیرے در سے لو لگا لی
اے میری بی بی جن گودیوں میں
اولاد ہے وہ تیری عطا ہے
بی بی زہرا یہ دعا ہے۔۔۔
جو ماییں بہنیں بے آسرا آسرا ہو
فرش عزا پر محوِ بکا ہو
یا زہرا یا زہرا
تو ان کے پردوں کی لاج رکھیو
جو تیری زینب کی ذاکرہ ہو
اے میری بی بی زندہ رہے وہ
بھای جو بہنوں کا آسرا ہے
بی بی زہرا یہ دعا ہے۔۔۔
جو طفل رو کر پڑھتے ہیں نوحہ
ہر آٹھویں کو بنتے ہیں سقہ
یا زہرا یا زہرا
ہر روشنی کی ہے یہ ضمانت
یہ ہے چراغِ بزمِ عزا
اے میری بی بی بجھنے نہ پاے
عون و محمد کا واسطہ ہے
بی بی زہرا یہ دعا ہے۔۔۔
جو اپنے بیٹوں کا بھول کر غم
کرتی ہوں تیرے اکبر کا ماتم
یا زہرا یا زہرا
ان ماؤں کو تو دے صبر بی بی
وہ پھر نہ دیکھے اولاد کا غم
اے میری بی بی اس ماں کو کوئی
غم نہ ہو جس کو یہ غم ملا ہے
بی بی زہرا یہ دعا ہے۔۔۔
ہے یاد اب تک پر درد منظر
پیاسے کی گردن ظالم کا خنجر
یا زہرا یا زہرا
ہم تیرے پیاسے بیٹے کا صدقہ
یوں مانگتے ہیں فرش عزا پر
اے میری بی بی آباد رکھنا
وہ گھر کہ جس میں فرش عزا ہے
بی بی زہرا یہ دعا ہے۔۔۔
شبیر کی وہ مظلوم دختر
زندان سے جو نہ جا سکی گھر
یا زہرا یا زہرا
صدقے میں اس کے ہم پر کرم کر
بے جرم قیدی کہتے ہیں رو کر
اے میری بی بی اب یہ اسیری
ہو ختم عابد کا واسطہ ہے
بی بی زہرا یہ دعا ہے۔۔۔
عرفان و مظہر یہ چاہتے ہیں
مل جاے ہم کو بس یہ سعادت
یا زہرا یا زہرا
جو آخری حجت خدا کی
ہو جاے ہم کو انکی ذیارت
اے میری بی بی یہ بات وہ ہے
جو ہر حسینی کی التجاء ہے
بی بی زہرا یہ دعا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.