Bhare darbar may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
بھرے دربار میں روتی رہی کھڑی زہرا
نہ جانے کس طرح حق مانگتی رہی زہرا
سند کے ٹکڑے ہوا میں اڑا کے ہنسنے لگا
رسول زادی سے گستاخ ایسے کہنے لگا
بتاؤ کون سی جاگیر ہے تیری زہرا
بھرے دربار میں۔۔۔
حسن حسین سے سچے گواہ بھی جھٹلائے
رلا کے بی بی کو ظالم ذرا نہ شرمائے
بھلا نہ پائے گی امت کے بے رخی زہرا
بھرے دربار میں۔۔۔
یہ اسکی بیٹی ہے جس نے دو لخت چاند کیا
وہ جس کے نور نے ہر روشنی کو ماند کیا
اسے ستاؤ نہ دکھیاری ہے بڑی زہرا
بھرے دربار میں۔۔۔
نبی کے بعد یہ کیا ہوگیا زمانے کو
کیوں کلمہ گو ہے چلے تیرا گھر جلانے کو
سہے گی کس طرح تو یہ ستمگری زہرا
بھرے دربار میں۔۔۔
سیاہ بال جو ماں کے سفید کر دیکھے
توقیر کیسے کہوں بیٹیوں نے سر پیٹے
گئی تھی جس طرح گھرمیں تھکی تھکی زہرا
بھرے دربار میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.