Beti ghareeb hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Hasan Sadiq
ناراض آج تک ہے اُمت سے فاطمہ
اِک شہر کا دیکھا گیا منظر عجیب ہے
بابا ہیں شہنشاہِ عرَب بیٹی غریب ہے
وہ جس کے احترام میں مُرسل کھڑے ہوئے
ہیں تُربتِ بتوُل پہ پتھر پڑے ہوئے
روضہءِ مُصطفٰی بھی جس کے قریب ہے
اِک شہر کا دیکھا گیا۔۔۔
رحمت ہے دو جہاں کے لئیے آلِ مُصطفٰی
ہے نوُرِ خُدا اُن پہ راضی ہیں خوُد خُدا
دوزخ میں وہ جلے گا جو اِن کا رَقیب ہے
اِک شہر کا دیکھا گیا۔۔۔
کَلمہ نبی کا پڑھ کر کیوں آل کو بُھلایا
سَجاد حَسن باقر کا شان کیوں گھٹایا
نانا نبی ہے اِن کا جو خُدا کا حبیب ہے
اِک شہر کا دیکھا گیا۔۔۔
تعمیر ہونگے روضے مؤمن تو غم نہ کر
آئینگے جلد جن کا زمانہ ہے مُنتظر
مہدی کا ہونا ظاہر اب عنقریب ہے
اِک شہر کا دیکھا گیا۔۔۔
ہیں خُلد کی مُختار جو مَخدومہءِ جہاں
خورشید ملی اُن کو ہے یہ گورِ غریباں
یہ دُختَرِ نبی کا کیسا نصیب ہے
اِک شہر کا دیکھا گیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.