Batool ro padi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
جو درد فاطمہ نے علی سے چھپایا ہے
تنہائی میں کنیز کو اپنی سناے ہے
بتول رو پڑی فضہ کو یہ بتاتے ہوے
حسن نے دیکھا ہے مجھکو طمانچے کھاتے ہوئے
بتول رو پڑی فضہ کو یہ بتاتے ہوے
نہ جانے کیا کیا ظالم نے فاطمہ پہ ستم
ضعیف ہو گیء بیٹی رسول کے اک دم
سند کے ٹکڑوں کو دربار میں اٹھاتے ہوۓ
بتول رو پڑی۔۔۔
میں آج شہر مدینہ کو ہی مٹا دونگی
اگر علی کو نہ چھوڑا تو بد دعا دونگی
کہا بتول نے سر سے ردا ہٹاتے ہوے
بتول رو پڑی۔۔۔
جو مجھ پہ گزری ہے مجھ سے نہ ہو سکے گی بیاں
وہ دیکھو اب بھی ہے دیوار پر لہو کے نشاں
میں دیکھتی ہوں انہیں روز آتے جاتے ہوے
بتول رو پڑی۔۔۔
بتایا سب کو جو مفہوم ہے ولایت کا
لبوں پہ شکوہ نہ بنت رسول کی آیا
علی علی ہی کیا تازیانے کھاتے ہوئے
بتول رو پڑی۔۔۔
وہ مجھ سے چھپ کے میری بے کسی پہ روتا ہے
خیال رکھنا یہ نازک مزاج بیٹا ہے
میرے جنازے سے شبیر کو ہٹاتے ہوے
بتول رو پڑی۔۔۔
ابو حسن کو تھا پٹکے سے میں نے تھاما ہوا
مگر لعین نے درے سے یوں مجھے مارا
زمیں پہ گر گئیں فضہ میں لڑکھڑاتے ہوے
بتول رو پڑی۔۔۔
بہ روز حشر میں مہدی کو یہ بتاؤں گی
تمام پسلیاں ٹوٹی ہیں اس لیئے میری
لعیں نے مارا تھا ٹھوکر سے آتے جاتے ہوے
بتول رو پڑی۔۔۔
میرا فریضہ نبھاے گی لاڈلی میری
گھرے گا شعلوں میں جس وقت ایک اور علی
چلے گی آگ پہ زینب اسے بچاتے ہوے
بتول رو پڑی۔۔۔
پدر کی قبر پہ اکبر وہ روکے کہتی تھی
حفاظت آپ نے مجھکو علی کی سونپی تھی
طمانچے میں نے ہیں کھاے انہیں بچاتے ہوے
بتول رو پڑی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.