Baba tumhare baad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
صدمے اٹھا رہی ہوں میں بابا تمہارے بعد
دربار جا رہی ہوں میں بابا تمہارے بعد
بابا یہ فاطمہ پہ مصیبت کا وقت ہے
یہ مرحلہ کٹھن ہے قیامت کا وقت ہے
خطبہ سنا رہی ہوں میں بابا تمہارے بعد
صدمے اٹھا رہی۔۔۔
کوی مجھے بتاے کہ کیا تھا میرا قصور
صدمہ یہ ہے کہ شہر کی آبادیوں سے دور
آنسوں بہا رہی ہوں میں بابا تمہارے بعد
صدمے اٹھا رہی۔۔۔
بابا تمہارے بعد یہ مجھ پر ستم ہوا
محسن میرا شہید ہوا وامصیبتا
یہ غم اٹھا رہی ہوں میں بابا تمہارے بعد
صدمے اٹھا رہی۔۔۔
بابا غریب بیٹی کی غربت تو دیکھلو
امت نے حق نہیں دیا بنت رسول کو
یہ اجر پا رہی ہوں میں بابا تمہارے بعد
صدمے اٹھا رہی۔۔۔
امت کی ہر نقاب کو رخ سے ہٹا کے آج
دربار میں لعین کے خطبہ سنا کے آج
حق کو بچا رہی ہوں میں بابا تمہارے بعد
صدمے اٹھا رہی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.