Baba ke shehr may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Nasir Asghar Party
زہرا غریب ہو گیء بابا کے شہر میں
گھٹ گھٹ کے زندگی کٹی بابا کے شہر میں
اس در کی منزلت سے تو شاہد ہے خود خدا
بے اذن جبریل بھی داخل نہیں ہوا
اس در پہ آگ دیکھلی بابا کے شہر میں
زہرا غریب ہو گیء۔۔۔
اپنے نبی کی بیٹی کو حق نہ دیا گیا
حق کی گواہی دینے کو کوئی نہیں ملا
زہرا پکارتی رہی بابا کے شہر میں
زہرا غریب ہو گیء۔۔۔
ہے فاطمہ کے واسطے محشر سے کم نہیں
ہاتھوں میں مرتظی کے ہے رسیاں بندھی ہوی
غربت علی کی دیکھلی بابا کے شہر میں
زہرا غریب ہو گیء۔۔۔
رو رو کے غم میں باپ کے جاتی رہی نظر
اٹھارہ سال میں ہوی ختم آپ کی کمر
کتنی ضعیف ہو گیء بابا کے شہر میں
زہرا غریب ہو گیء۔۔۔
غم ہو بیان کس طرح ام الحسین کا
کافی ہے رونے کے لئے علوی یہی صدا
بیٹی تڑپ کے مر گیء بابا کے شہر میں
زہرا غریب ہو گیء۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.