Baba aap ki zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ali Mohd. Sultanpuri
بابا آپ کی زہرا پر کیا وقت یہ آیا ہے
رونے پہ بھی پابندی ہے بن باپ کے بیٹی کو یوں
امت نے ستایا ہے
بابا آپ کی زہرا۔۔۔
باپ آپ کے کلمہ گویوں نے اس درجہ ستم مجھ پر ڈھاے
گر دن پہ پڑے یہ رنج و الم وہ رات کے جیسا ہو جائے
بس میرا خدا ہی جانے یہ بوجھ غموں کا کیسے
زہرا نے اٹھایا ہے
بابا آپ کی زہرا۔۔۔
اٹھارہ برس کے سن میں ہی بالوں میں سفیدی آی ہے
ہے جسم میرا شا خم ہے کمر کمزور میری بینائی ہے
یا شاہ مدینہ دیکھو امت نے نبی زادی کا
کیا حال بنایا ہے
بابا آپ کی زہرا۔۔۔
اب بیٹھ کے پڑھتی ہے زہرا مشکل سے نمازیں بھی بابا
دشوار ہوا ہے اس دن سے کچھ دیر کھڑے رہنا میرا
جس دن سے میرے پہلو پہ جلتے ہوے دروازے کو
اعدا نے گرایا ہے
بابا آپ کی زہرا۔۔۔
کیا یہ تھا اجر رسالت کا امت سے جو پایا ہے میں نے
کچھ نیل نشانوں کو اب تک بچوں سے چھپایا ہے میں نے
رخسار ہے میرا نیلا ظالم نے طمانچہ ایسا
چہرے پہ لگایا ہے
بابا آپ کی زہرا۔۔۔
تلوار کے قبضے سے مجھ پر ظالم نے کیا جب سے حملہ
اٹھتے ہی نہیں دونوں بازو ایک ساتھ نمازوں میں بابا
دل میرا بہت رویا ہے تکبیر کو جب جب میں نے
ایک ہاتھ اٹھایا ہے
بابا آپ کی زہرا۔۔۔
میں کیسے کہوں اس دم بابا کیا بیت گیء دل پر میرے
جب دیکھے زمیں پر بکھرے ہوئے تحریر رسالت کے ٹکڑے
دربار میں تنہا میں نے بکھرے ہوئے ان ٹکڑوں کو
چن چن کے اٹھایا ہے
بابا آپ کی زہرا۔۔۔
تھے بین ندیم ایک بیٹی کے یہ اپنے پدر کی تربت پر
ہل جاتی تھی قبر پیغمبر کہتی تھی یہ زہرا جب رو کر
تھی آپ سے رنجش جن کو ان سب نے مجھے بدلے میں
جی بھر کے رلایا ہے
بابا آپ کی زہرا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.