Ay zahra ke baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
اے زہرا کے بابا اے شاہ مدینہ
یوں بیٹی کو تیری ستایا گیا ہے
شکستہ ہے پہلو شکستہ ہے بازو
لہو فاطمہ کا بہایا گیا ہے
اے زہرا کے بابا۔۔۔
مدینے کی کیا تھی میں حالت بتاؤں
تمہیں سیدہ کی مصیبت بتاؤں
کبھی آگ در پر لگائی ہے اس کے
کبھی ہاتھ اس پر اٹھایا گیا ہے
اے زہرا کے بابا۔۔۔
صدا آ رہی تھی یہ گھر ہی مٹا دو
جو رہتے ہیں گھر میں انہیں بھی جلا دو
طہارت کا کعبہ جلانے کی خاطر
جماعت کو ساری بلایا گیا ہے
اے زہرا کے بابا۔۔۔
کوئی بھی نہ سمجھا شہ لا فتی کو
یہ غم کھا گیا ہے تیری فاطمہ کو
مدینے کی گلیوں میں قیدی بنا کر
تیرے جانشیں کو پھرایا گیا ہے
اے زہرا کے بابا۔۔۔
نہ اٹھتے تھے بچے نہ رکتے تھے آنسو
سنبھالے فرشتوں نے دونوں کے بازو
بڑی مشکلوں سے جنازے سے ماں کے
حسین و حسن کو ہٹایا گیا ہے
اے زہرا کے بابا۔۔۔
علی مرتضیٰ کی عجب تھی غریبی
تیری لاڈلی پر ہنسے جب نمازی
سند کر دی ٹکڑے مذاق اس طرح سے
تیری سیدہ کا اڑایا گیا ہے
اے زہرا کے بابا۔۔۔
گری خاک پر عرش پر رہنے والی
شکستہ ہے اس کے کانوں کی بالی
لہو چشمِ زہرا میں بھرنے لگا تھا
طمانچہ ہی ایسا لگایا گیا ہے
اے زہرا کے بابا۔۔۔
علی کو جو مسجد بلایا گیا تھا
تیری لاڈلی کو جلال آ گیا تھا
علی نے دیا واسطہ اپنے حق کا
مدینے کو ایسے بچایا گیا ہے
اے زہرا کے بابا۔۔۔
علی نے بنائی تھی چالیس قبریں
پتہ پوچھتی ہے تکلم کی آہیں
زمین مدینہ میں جانے کہاں پر
خزانہ تمہارا چھپایا گیا ہے
اے زہرا کے بابا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.