Ay baqia mujhe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Rizwan Zaidi
اے بقیہ مجھے تیرا غم ہے
اِس لئے تو یہ آنکھ پُر نم ہے
جب سے تیرا یہ انہدام ہوا
دل میں بس غم کا ہی قیام ہوا
اب تو اِک اضطرابِ پیہم ہے
اے بقیہ مجھے۔۔۔
قبرِ زہرا جو ڈھائی اعدا نے
کیا بگاڑا تھا اِن کا دکھیا نے
ہم تو جتنا بھی روئیں وہ کم ہے
اے بقیہ مجھے۔۔۔
ہے جو بے سایہ تربتِ سجاد
کیوں نہ ہم غمزدہ کریں فریاد
اِس سے بڑھ کر بھی کوئی کیا غم ہے
اے بقیہ مجھے۔۔۔
قبر باقر کی اور جعفر کی
ہے شکستہ جو قبر شبر کی
ہر طرف سوگ کا سا عالم ہے
اے بقیہ مجھے۔۔۔
کہہ اُٹھا دیکھ کر دلِ مضطر
ہائے رے قبرِ مادرِ حیدر
اِس کی توقیر تو مقدم ہے
اے بقیہ مجھے۔۔۔
جب بھی تشریف لائیں گے مہدی
ہو گا تعمیر پھر بقیہ بھی
مجھ کو اِک یہ ہی آس ہر دم ہے
اے بقیہ مجھے۔۔۔
کیوں نہ آوازِ حق اُٹھائیں ہم
کیسے باطل سے خوف کھائیں ہم
سر پہ جب باوفا کا پرچم ہے
اے بقیہ مجھے۔۔۔
جس نے زہرا کا دل دُکھایا ہے
اور اُنہیں عمر بھر رلایا ہے
اُس پہ لعنت ہی اب تو ہر دَم ہے
اے بقیہ مجھے۔۔۔
چین اظہارؔ یوں نہیں آتا
ہر گھڑی ہے الم بقیہ کا
ہر گھڑی دل میں شورِ ماتم ہے
اے بقیہ مجھے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.