Amma na jao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Safdar Abbas
گھر سے جو زہرا کے میت اٹھی
گھر میں علی کے قیامت ہوی
کہتی تھی زینب یہ سر پیٹ کر
اماں نہ جاؤ مجھے چھوڑ کر
ویران ہوجاے گا اب یہ گھر
اماں نہ جاؤ مجھے چھوڑ کر
اٹھ اٹھ کے کرتی تھی شب کو فغاں
دل کاٹ جاتا تھا غم کا بیاں
خاموش ہو کچھ تو بولو نہ ماں
اٹھ جاؤ زینب کی فریاد پر
اماں نہ جاؤ مجھے چھوڑ کر
کہتی تھی زینب۔۔۔
دے کر صداییں بلاؤ ہمیں
سینے سے اپنے لگاؤ ہمیں
فرقت کے دن نہ دکھاؤ ہمیں
کیوں آج ہم سے ہوی بے قرار
اماں نہ جاؤ مجھے چھوڑ کر
کہتی تھی زینب۔۔۔
بچوں پہ کوہ الم گر پڑا
سر کو جھکائے ہے شیر خدا
کلثوم و فضہ ہے محوِ بکا
حسنین روتے ہیں تھامے جگر
اماں نہ جاؤ مجھے چھوڑ کر
کہتی تھی زینب۔۔۔
بابا کا اپنے جدائی کا غم
دربار جانے کا دل پر ستم
امت سے پاے ہیں اس درجہ غم
سب سے چھپا کے وہ زخم جگر
اماں نہ جاؤ مجھے چھوڑ کر
کہتی تھی زینب۔۔۔
پہلو پہ جلتا ہوا در گرا
محسن کا مقتل یہ گھر بن گیا
اس غم نے تم کو نہ جینے دیا
سب زخم دیکھے ہیں تم نے مگر
اماں نہ جاؤ مجھے چھوڑ کر
کہتی تھی زینب۔۔۔
پہلو شکستہ جھکی ہے کمر
اس ہاتھ پہلو پہ ایک قلب پر
زیب مصلہ تھی تم رات بھر
اب کیوں ہو خاموش لگتا ہے ڈر
اماں نہ جاؤ مجھے چھوڑ کر
کہتی تھی زینب۔۔۔
الطاف و صفدر ہو کیسے رقم
خیرالنسا پہ جو گزرے ستم
قرطاس پر لکھ کے رویا قلم
ہے ایک جملے کا دل پر اثر
اماں نہ جاؤ مجھے چھوڑ کر
کہتی تھی زینب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.