Amma ke bina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ameer Hasan Aamir
اک روز شاہ زادی نے اسما سے یہ کہا
میں جا رہی ہوں ہجرے میں کرنے کو اب دعا
آواز گر نہ آۓ مرے شور و شین کی
بس یہ سمجھنا مر گئی مادر حسین کی
بچے جو آیں لوٹ کے تو پیار کیجئو
مرنے کا میری کچھ بھی نہ اظہار کیجئو
القصہ بند ہو گئی آواز شور و شین
اسما پچھاڑیں کھاتی تھی اور کر رہی تھی بین
اتنے میں آۓ کھیلتے گھر میں حسن حسین
اسما یہ آنسو پونچھ کے کہتی تھیں دل کے چین
کھانا لگا رہی ہوں میں اب کھانا کھایئے
بچے تڑپ کے کہنے لگے یہ بتایئے
تمکو معلوم ہے یہ آج تلک اے اسما
ہمنے کھانا کبھی اماں کے بنا کھایا ہے
کیسی باتیں ہیں عجب ہوتا ہے دل کو صدمہ
ہمنے کھانا کبھی اماں کے بنا کھایا ہے
پہلے بتلاؤ اے اسما کہ کہاں ہیں اماں
لے چلو ہمکو بھی اس وقت جہاں ہیں اماں
کیوں سنائی نہیں دیتی ہمیں اماں کی صدا
ہمنے کھانا کبھی۔۔۔
جاکے اماں سے کہو نور نظر آۓ ہیں
جس پہ قرباں تھیں وہی لخت جگر آۓ ہیں
پھرہمیشہ کی طرح دوڑ کے لپٹایں زرا
ہمنے کھانا کبھی۔۔۔
تمکو معلوم ہے کس طرح بلاتی تھیں وہ
اپنے ہاتھوں سے ہمیں کھانا کھلاتی تھیں وہ
چومتی جاتی تھیں الفت سے ہمارا چہرہ
ہمنے کھانا کبھی۔۔۔
گود میں بیٹھ کے انکے ہی سکوں پائیگے
اماں جب کھانا کھلائینگی تو ہم کھائیگے
کس لیے بند ہے اماں کا ابھی تک ھجرہ
ہمنے کھانا کبھی۔۔۔
کس لیۓ روتی ہو اب جلد بتاؤ اسما
تمکو نانا کی قسم کچھ نہ چھپاؤ اسما
دل دھڑکتا ہے پھٹا جاتا ہے غم سے سینا
ہمنے کھانا کبھی۔۔۔
سن کے بچوں کی فغاں چیخ کے روئیں اسما
آہ لپٹا کے کلیجے سے یہ بولیں اسما
ثکڑے دل ہو گیا سن سن کے تمہارا جملہ
ہمنے کھانا کبھی۔۔۔
اے مرے لاڈلوں کیا اس طرح گھبراتے ہیں
جنکی مایئں نہیں ہوتیں وہ نہیں کھاتے ہیں
تمکو اماں کی قسم اب نہ دبارہ کہنا
ہمنے کھانا کبھی۔۔۔
اب نہ آیئنگی کھلانے کو تمہاری اماں
چھوڑ کر ہمکو سوۓ خلد سدھاریں اماں
اے مرے لاڈلوں اس وقت بجا ہے کہنا
ہمنے کھانا کبھی۔۔۔
عینی کس طرح سے اس وقت کا لکھے منظر
لاش پر ماں کی یہ کہتے تھے وہ عامر رو کر
کیسے تا زندگی اب کھاینگے کھانا تنہا
ہمنے کھانا کبھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.