Ali sharminda hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ameer Hasan Aamir
تمہارے بعد بڑھا درد اور کم نہ ہوا
کسی کے دل پہ بھی اتنا بڑا ستم نہ ہوا
قدم قدم پہ رہی تم علی کے غم میں شریک
علی کو غم ہے تمہارا شریک غم نہ ہوا
علی شرمندہ ہے زہرا
بہت دنیا نے تڑپایا علی کچھ بھی نہ کر پایا
علی شرمندہ ہے زہرا
سنی کب درد میں ڈوبی تمہاری سسکیاں میں نے
نہ دیکھی ہاے جیتے جی شکستہ پسلیاں میں نے
نہ کچھ تم نے ہی بتلایا
علی شرمندہ ہے۔۔۔
مجھے خود بھی نہ تھا اس وقت اپنے غم کا اندازہ
گرا جب ہاے پہلو پر تمہارے جلتا دروازہ
مدد کو بھی نہیں آیا
علی شرمندہ ہے۔۔۔
بھرے دربار میں امت کے جھٹلایا گیا تم کو
علی کے سامنے دنیا میں تڑپایا گیا تم کو
تمہارا حق نہ دلوایا
علی شرمندہ ہے۔۔۔
اتارا قبر میں جس دم نبی زادی کی میت کو
کبھی حسنین کو دیکھا کبھی زہرا کی صورت کو
یہی رو رو کے فرمایا
علی شرمندہ ہے۔۔۔
لہو روے گا دل شام و سحر تم سے جدا ہو کر
رہے گا یہ خلق کونین کا مشکل کشاء ہو کر
نہ محسن کو بچا پایا
علی شرمندہ ہے۔۔۔
شکستہ پسلیوں کا درد بھی کچھ کم نہ کر پایا
مسیحا کو یہی غم ہے علاج غم نہ کر پایا
اسی عالم میں دفنایا
علی شرمندہ ہے۔۔۔
کبھی جب قبر پر آے براے فاتح خوانی
یہی کہتے تھے رکھ کر تربت پہ پیشانی
کوی خاطر نہ کر پایا
علی شرمندہ ہے۔۔۔
نجف سے جب علی نے قبر زہرا پر نظر ڈالی
لحد اجڑی ہوئی دیکھی تڑپ کر رہ گیا والی
یہ جملہ پھر سے دہرایا
علی شرمندہ ہے۔۔۔
وہ دیکھو آج بھی سایہ نہیں ہے قبر زہرا پر
کسی کی یہ صداییں آ رہی ہے عامر و اختر
زمانے نے ستم ڈھایا
علی شرمندہ ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.