Ali khamosh baithe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ameer Hasan Aamir
ہاے غربت علی
زھرا کو دفن کر کے جو حیدر کرار آۓ
سر کو جھکاۓ آستیں الٹے با حال زار آۓ
دامن پھٹا ہوا ہے گریبان چاک ہے
سر پر مزار فاطمہ زھرا کی خاک ہے
علی خاموش بیٹھے ہیں اداسی گھر میں چھائی ہے
بنا مادر کے بچوں پر یہ پہلی رات آئی ہے
کہیں بستر پہ منھ ڈھانپے ہوۓ زینب سسکتی ہے
کہیں کلثوم چپکے چپکے روتی ہے تڑپتی ہے
کہ ننھیں بچیوں کے اشکوں سے بھیگی چٹائی ہے
بنا مادر کے بچوں پر۔۔۔
جدھر بھی دیکھتے ہیں جاں نظر آتی ہے بچوں کو
درو دیوار میں بس ماں نظر آتی ہے بچوں کو
یہ ننھے بچوں کو تقدیر کس منزل پہ لائی ہے
بنا مادر کے بچوں پر۔۔۔
کہیں کس سے علی جو زخم دل پر کھاۓ بیٹھے ہیں
کلیجے سے حسن حسین کو لپٹاۓ بیٹھے ہیں
ہاۓ مشکل کشا پہ وقت یہ مشکل کشائی ہے
بنا مادر کے بچوں پر۔۔۔
کبھی کلثوم کو دیکھا کبھی زینب کو بہلایا
کبھی سوتے ہوۓ حسنین کے بالوں کو سہلایا
کبھی پانی پلا کر شاہ کو ڈھارس بندھائی ہے
بنا مادر کے بچوں پر۔۔۔
کہا بچوں نے رو رو کر خدارا اب تو آ جاؤ
تھپک کر لوریاں دے کر ہمیں اماں سلا جاؤ
بتاؤ آج تک تنہا ہمیں کیا نیند آئی ہے
بنا مادر کے بچوں پر۔۔۔
کبھی لپٹے مصلے سے کبھی قرآن کو چوما
کبھی نعلین دیکھی ,بستر ویران کو چوما
کبھی تسبیح ماں کی آنکھو سے اپنے لگائ ہے
بنا مادر کے بچوں پر۔۔۔
اندھیرے سر پٹکتے ہیں اجالا کیو نہیں ہوتا
یہ کیسی رات آئ ہے سویرا کیو نہیں ہوتا
قسم اس رات نے بھی آج نہ ڈھلنے کی کھائ ہے
بنا مادر کے بچوں پر۔۔۔
جو آیئ ماں کی خوشبو فرق پر اک سایباں لے کر
وہ بچے اور بھی کچھ روۓ زیادہ ہچکیاں لے کر
علی نے چادر زھرا جو بچوں کو اڑھائ ہے
بنا مادر کے بچوں پر۔۔۔
علی حسرت سے تکتےہیں کبھی بیتاب ہوتے ہیں
میرے معصوم بچے کس طرح بن ماں کے سوتے ہیں
دوہائ خالق اکبر دوہائ ہے دوہائ ہے
بنا مادر کے بچوں پر۔۔۔
مسلسل رات بھر عامر سبھی کے اشک بہتے تھے
لگا کر سینے سے عینی علی بچوں کو کہتے تھے
تمہاری ماں سے اور ہم سے قیامت تک جدائ ہے
بنا مادر کے بچوں پر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.