Ali bahot roye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shadman Raza
بڑا عظیم تھا صدمہ علی بہت روئے
بنا کے تربت زہرا علی بہت روئے
نہ روئے ہاتھ کے چھالوں کو دیکھ کر مولا
نہ روئے گھر میں رہا تین روز تک فاقہ
شکستہ پہلو جو دیکھا علی بہت روئے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔
گلے میں باندھی گئی رسیاں تو صبر کیا
در بتول سے اٹھا دھواں تو صبر کیا
بنا کے تربت زہرا علی بہت روئے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔
شکستہ پہلو جو دیکھا تو صبر ہونا سکا
کچھ ایسا زخم تھا گہرا تو صبر ہو نہ سکا
اٹھا کے زخمی جنازہ علی بہت روئے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔
ابھی تو قبر رسول زمن بھی تھی تازہ
علی کے زخموں کا کس طرح ہوگا اندازہ
جو گھر میں رہ گئے تنہا علی بہت روئے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔
پکارا ماں کو تڑپ کر حسین نے جس دم
رکھا تھا ماں نے بھی اس وقت مامتا کا بھرم
کفن کا بند جو ٹوٹا علی بہت روئے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔
شریکِ غم کی لحد پر بہائے تھے آنسو
بہ وقت غسل بھی آنکھوں میں آئے تھے آنسو
پکڑ کے اپنا کلیجہ علی بہت روئے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔
ہر ایک مصیبت و رنج و الم میں ساتھ دیا
نبی کے بعد ہر ایک رنج و غم میں ساتھ دیا
نہ جانے سوچ کے کیا کیا علی بہت روئے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔
دیا تھا حوصلہ کلثوم اور زینب کو
تسلی دے کے وہاں چپ کرا دیا سب کو
حسن حسین کو دیکھا علی بہت روئے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔
سلا کے زیر زمیں بنت مصطفیٰ کو علی
کئے وہ بین کے ساری زمیں لرزنے لگی
حصارِ صبر جو ٹوٹا علی بہت روئے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔
ظفر وہ صبت علیا مصایبن کہنا
یہ شادمان کے لب پر بتول کا نوحہ
جو یاد آیا یہ نوحہ علی بہت روئے
بڑا عظیم تھا صدمہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.