Al madad baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Kazmi Brothers
اک شور کا عالم ہے مدینے کی گلی ہے
یہ کس کا ہے دروازہ جہاں آگ لگی ہے
بی بی ہے کوئی جس پہ وہ دروازہ گرا ہے
بس چاروں طرف ایک صدا گونج رہی ہے
المدد بابا المدد بابا
جلتے دروازے کے نیچے ہے تمہاری زہرا
میں گری خاک پہ دروازہ گرا ہے مجھ پر
گھر میں داخل ہوئی امت یہ اسی پہ چل کر
پسلیاں ٹوٹ کے دیتی ہی رہیں تم کو صدا
المدد بابا۔۔۔
اپنی حالت میں علی ع سے بھی نہیں کہہ سکتی
اتنی زخمی ہوں کہ زندہ بھی نہیں ریہہ سکتی
ہر گھڑی خون میں تر رہتی ہے اب میری ردا
المدد بابا۔۔۔
کیوں نہیں آتے بھلا آپ کہاں ہیں بابا
دیکھو چہرے پہ تماچوں کے نشاں ہیں بابا
میں نے زینب چھپایا ہے یہ زخمی چہرہ
المدد بابا۔۔۔
مجھ سے دربار نے اک دِن میں جوانی چھینی
گھر تلک بھی ہوں میں بیٹوں کے سہارے آئی
حال اٹھارہ برس میں ہے ضعیفہ جیسا
المدد بابا۔۔۔
کیل پیوست جو پہلو میں ہوئی ہے میرے
اس لیے بابا میرے ہاتھ نہیں اُٹھ سکتے
کچھ نہیں مانگنا بس موت کی کرنی ہے دُعا
المدد بابا۔۔۔
کم قیامت سے نہیں ہے یہ اجب دِن بابا
مجھ میں ہی دفن ہوا ہے میرا محسن بابا
سارے زخموں سے ہے میرے یہئ اک زخم بڑا
المدد بابا۔۔۔
اب بھی ازلان بقعیہ سے صدا آتی ہے
پسلیاں ٹوٹی تھیں کل آج لحد ٹوٹی ہے
جانے کس بات کی دی اہلِ مدینہ نے سزا
المدد بابا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.