Aisi nahi thi zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Nasir Asghar Party
دیکھو مدینے والوں زخمی ہے جس کا چہرہ
ایسی نہیں تھی زہرا
ٹوٹی ہے پسلیاں اور پہلو بھی ہے شکستہ
ایسی نہیں تھی زہرا
امت نے سیدہ کا اتنا لہو بہایا
پہلو سے فاطمہ کے جب جلتا در اٹھایا
زہرا کو دیکھتے ہی رو رو کے بولی فضہ
ایسی نہیں تھی زہرا
دیکھو مدینے والوں۔۔۔
اولاد والوں سوچو کیا وقت ہوگا ماں پہ
بچوں کے سامنے جب کھاتی تھی وہ طمانچے
چادر میں اب چھپا کر رکھتی ہے گال اپنا
ایسی نہیں تھی زہرا
دیکھو مدینے والوں۔۔۔
دربار جب گئی تھی حالت نہیں تھی ایسی
لوٹی ہے جب سے دیکھو بالوں میں ہے سفیدی
اٹھارویں برس میں لگتی ہے ایک ضعیفہ
ایسی نہیں تھی زہرا
دیکھو مدینے والوں۔۔۔
یہ قبر مصطفیٰ پر رو کر علی پکارے
زہرا کو ظالموں نے ہیں تازیانے مارے
جب آپ نے علی کو سونپا تھا ہاتھ اس کا
ایسی نہیں تھی زہرا
دیکھو مدینے والوں۔۔۔
کہتی ہے چلتے چلتے فضہ میں گر نہ جاؤں
ہے ورم اس قدر کہ اٹھتے نہیں ہیں پاؤں
چلتی ہے اپنے گھر میں اب لے کے وہ سہارے
ایسی نہیں تھی زہرا
دیکھو مدینے والوں۔۔۔
بی بی کو دفن کر کے ذیشان بولے مولا
چھوڑا ہے ساتھ اس کا اے روح تو نے ورنہ
بعد رسول ہائے چھوڑے علی کو تنہا
ایسی نہیں تھی زہرا
دیکھو مدینے والوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.