Ab raat ho chuki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ameer Hasan Aamir
جب خاک میں چھپا چکے بیٹی رسول کی
منہ رکھ کے اپنا قبر پہ روتے رہے علی
قرآن پڑھ رہے تھے جو رو رو کے مرتظی
اتنے میں آی فاطمہ زہرا کی یہ صدا
مرقد پہ میری ایسے نہ آنسوں بہایےء
اب رات ہو چکی ہے بہت لوٹ جایےء
معلوم ہے یہ آپ کو نازوں کے ہیں پلے
بچے کبھی بھی رات میں تنہا نہیں رہے
گھر جاکے پیار کیےء کھانا کھلایےء
اب رات ہو چکی ہے۔۔۔
بچھڑے ہیں پہلی بار جو مادر سے نونہال
بچوں کا میرے یا علی رکھنا بہت خیال
لپٹا کے اپنے سینے سے ڈھارس بندھایےء
اب رات ہو چکی ہے۔۔۔
ملتا نہیں ہے چین میرے دل کے چین کو
راتوں میں پیاس لگتی ہے میرے حسین کو
اشکوں کو اس کے پوچھیےء پانی پلایےء
اب رات ہو چکی ہے۔۔۔
زینب بہت ہے چھوٹی یہ غم سہہ نہ پاے گی
کہنا بھی جو چاہے گی تو کچھ کہہ نہ پاے گی
بن ماں کے کیسے رہتے ہیں اس کو سکھایےء
اب رات ہو چکی ہے۔۔۔
اک آرزو ہے آپ سے مرقد پہ یا علی
لے آیےء گا بچوں کو میرے کبھی کبھی
میرے سرہانے قبر کیء جا بنایےء
اب رات ہو چکی ہے۔۔۔
فریاد کا نہ قبر پہ رونے کا وقت ہے
بچوں کا میرے یا علی سونے کا وقت ہے
لوری تھپک کے دیجیےء انکو سلایےء
اب رات ہو چکی ہے۔۔۔
مجھکو یقیں ہے آج وہ ہر گز نہ سوےنگے
چھپ چھپ کے میرے حجرے میں جا کر وہ روےنگے
میری نشانیوں کو وہاں سے ہٹاییےء
اب رات ہو چکی ہے۔۔۔
عینی بھلا وہ کس طرح بیچارگی لکھے
عامر نہ جانے کیسے علی قبر سے اٹھے
آواز بس یہ آتی رہی غم نہ کھایےء
اب رات ہو چکی ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.