Aap ke baad na soyi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Irfan Haider
اک روز مدینے والوں نے
حیدر سے کہا زہرا سے کہے
وہ رات میں مہلن رو لے یا
بابا کے لئے دن میں رولے
یہ بات علی نے بتلای
جب فاطمہ زہرا کو آ کر
بولی زہرا میں رولوں گی
اب گھر سے دور کہیں جا کر
یہ سن کے مدینے سے باہر
اک بیت الحزن بنایا گیا
جہاں بیٹھ کے زہرا روتی تھی
اور رو رو کے یہ کہتی تھی
ہاے بابا آپ کے بعد نہ سوی زہرا
بس روتی رہی ہاے واویلا واویلا
جس گھڑی جلتا ہوا مجھ پہ وہ دروازہ گرا
پسلیاں ٹوٹ گیء پہلو شکستہ بھی ہوا
تمہاری یہ بیٹی صدا دے رہی تھی
ہاے مارا گیا محسن
ہاے بابا آپ کے بعد نہ۔۔۔
بابا تم جب سے گےء ہوگیء تنہا زہرا
آپکی یاد میں جب گھر میں بچھا فرش عزا
اسی غم میں روی یتیمی میں کوی
دینے نہیں آیا حوصلہ
ہاے بابا آپ کے بعد نہ۔۔۔
کاش وہ وقت کبھی مجھ پہ نہ آتا بابا
میں نے حیدر کا گلا رسی میں دیکھا بابا
گیء جب بچانے لگے تازیانے
اور ہاتھ میرا زخمی ہوا
ہاے بابا آپ کے بعد نہ۔۔۔
بابا اک ماں کا لیے وقت بہت مشکل تھا
ایک ظالم نے میرے رخ پہ طمانچہ مارا
چھپاتی تھی چہرہ حسن دیکھتا تھا
جب سرخ ہوا چہرا
ہاے بابا آپ کے بعد نہ۔۔۔
میرے آنے پہ جہاں آپ بھی اٹھ جاتے تھے
وہی دربار تھا اور سامنے سب بیٹھے رہے
اکیلی کھڑی تھی فدک مانگتی تھی
افسوس مجھے حق نہ ملا
ہاے بابا آپ کے بعد نہ۔۔۔
صرف اٹھارہ برس میں یہ میرا عالم ہے
دیکھو بالوں میں سفیدی ہے کمر بھی خم ہے
ضعیفی ہے اب تو میرا حال دیکھو
میں تھام کے چلتی ہوں عصا
ہاے بابا آپ کے بعد نہ۔۔۔
رو کے ذیشان یہی کہتا ہے عرفان عزا
چھین کر سایہ لعیں نے وہ شجر کاٹ دیا
جہاں بیٹھتی تھی بس اب دھوپ میں بھی
ہونٹوں پہ یہی تھا مرثیہ
ہاے بابا آپ کے بعد نہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.