Aap jab se huwe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Rehan Abbas
یا رسول اللّٰہ
اپنی تنہائی میں زہرا یاد کرتی ہے تمہیں
آپ جب سے ہوے جدا بابا
فاطمہ کا ہے بس خدا بابا
پہلے اماں کو کھویا اب تم کو
پاس زہرا کے کیا بچا بابا
آپ جب سے ہوے جدا۔۔۔
آپ کے بعد گزرے دن ایسے
فاطمہ اور نیء جفا بابا
آپ جب سے ہوے جدا۔۔۔
لکڑیاں آگ لے کے آیا کوئی
اور جلایا تھا در میرا بابا
آپ جب سے ہوے جدا۔۔۔
واسطہ آپ کا دیا میں نے
پھر بھی ظالم نہیں رکا بابا
آپ جب سے ہوے جدا۔۔۔
آپ کے غم میں رونا چاہا اگر
مجھکو رونے نہیں دیا بابا
آپ جب سے ہوے جدا۔۔۔
ہر مصائب کی انتہا ہے یہی
میرا محسن نہیں رہا بابا
آپ جب سے ہوے جدا۔۔۔
بعد محسن سمجھ گیء ہوں میں
کربلا کی ہے ابتداء بابا
آپ جب سے ہوے جدا۔۔۔
نفس اپنا کہا جسے تم نے
اسکی خاطر کرے دعا بابا
آپ جب سے ہوے جدا۔۔۔
اب تو ملتا نہیں جواب سلام
حال حیدر ہے اس طرح بابا
آپ جب سے ہوے جدا۔۔۔
نام لیوا صحابیوں نے تیرے
حق بھی چھینا یتیم کا بابا
آپ جب سے ہوے جدا۔۔۔
نجم و ریحان پر بھی کر دو کرم
ہے یہ زہرا کی التجاء بابا
آپ جب سے ہوے جدا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.