Aaja meri beti
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ameer Hasan Aamir
زہرا میری بچی آجا میری بیٹی
آجا میری زہرا
مرقد میں محمد نے پڑھا ہو گا یہ نوحہ
آجا میری بیٹی آجا میری زہرا
احساس یتیمی کا ستاتا رہا تجھکو
ہر کوئی میرے بعد رلاتا رہا تجھکو
حیدر کے سوا کون طرفدار تھا تیرا
آجا میری بیٹی۔۔۔
جتنے بھی ہوئے تجھ پہ ستم دیکھے ہیں میں نے
گھر میں تیرے امت کے قدم دیکھے ہیں میں نے
معلوم ہے مجھکو تجھے جس جس نے ستایا
آجا میری بیٹی۔۔۔
دربار ستم میں تیرا حق مانگنے جانا
دیکھا نہ گیا مجھ سے تیرا لوٹ کے آنا
اک میں ہی نہیں تڑپی ہے تا دیر خدیجہ
آجا میری بیٹی۔۔۔
محسن کی شہادت کا میرے دل پہ ہے صدمہ
ہر پل وہ رہا یاد مجھے میں نہیں بھولا
آ بیٹھ میرے پاس تجھے دینا ہے پرسہ
آجا میری بیٹی۔۔۔
جب جب بھی تو روتی تھی میری قبر پہ آ کر
مجھ سے کبھی دیکھا نہیں جاتا تھا وہ منظر
پھٹتا تھا تیرے نالوں سے رہ رہ کے کلیجہ
آجا میری بیٹی۔۔۔
امت نے تیرے پہلو پہ دروازہ گرایا
افسوس ترس تجھ پہ کسی نے نہیں کھایا
جائز ہے کرے مجھ سے جو ہر ظلم کا شکوہ
آجا میری بیٹی۔۔۔
حیدر کے گلے میں تھی رسن دیکھا ہے میں نے
کس طرح کیا تو نے سخن اتنا بتا دے
قدموں پہ کئی بار گری ہے تیرے فضہ
آجا میری بیٹی۔۔۔
مرقد میں بھی آرام کہاں پانا ہے تجھکو
اے لال ابھی کربوبلا جانا ہے تجھکو
شبیر کو وعدہ ہے ابھی اپنا نبھانا
آجا میری بیٹی۔۔۔
کیا حال بیاں تم سے کروں غم کے سفر کا
سر نیزے پہ دیکھو گی ابھی اپنے پسر کا
ڈوبے گا میرے خون میں تپتا ہوا صحرا
آجا میری بیٹی۔۔۔
دن کیسا دکھایا ہے یہ تقدیر نے آصف
سر پیٹ لیا زینب دلگیر نے آصف
عامر جو اٹھا فاطمہ زہرا کا جنازہ
آجا میری بیٹی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.