Aaj meri maa chali gayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
جب آئے قبر میں دفنا کے فاطمہ کو علی
کہا حسین سے آئیں گی اب نہ اماں کبھی
تمہیں پلاؤں گا بیٹا میں آج سے پانی
یہ پہلی رات یاد آئے گی بہت ماں کی
تمہاری فکر میں ہو گی لحد میں ماں بے چین
صبح سے جا گے ہو سو جاؤ تھوڑی دیر حسین
بڑھ کر علی نے گلے جب لگایا
یہ کہہ کے شبیر نے سر اٹھایا
آج میری ماں چلی گئی
بابا مجھے یہ بتائیں
کیوں چھوڑ جاتی ہیں مائیں
سینے سے اپنے لگا کر
اب کون دے گا دعائیں
نظروں سے جاتا نہیں ماں کا چہرہ
کیسے مجھے نیند آئے گی بابا
آج میری ماں۔۔۔
روتا ہوں جب سے سنا ہے
ماں کو طمانچہ لگا ہے
اولاد کے سامنے کیا
ماں کو کوئی مارتا ہے
یہ وقت بابا کسی پر نہ آئے
ماں اپنے بچوں سے چہرہ چھپائے
آج میری ماں۔۔۔
دروازہ ماں پر گرا کر
کہنے لگا ایک ستمگر
آج اتنا زہرا کو مارو
اٹھ نہ سکے زندگی بھر
ہنستا رہا مار کر تازیانے
آیا نہیں ماں کو کوئی بچانے
آج میری ماں۔۔۔
بازو ہی جب ٹوٹ جائے
کیسے کوئی ہاتھ اٹھائے
بیٹے کو اس حال میں ماں
سینے سے کیسے لگائے
پھر بھی میرے ناز اٹھاتی تھی اماں
تکلیف میں مسکراتی تھی اماں
آج میری ماں۔۔۔
ماں مر گئی ہے پتہ تھا
پر دل نہیں مانتا تھا
اور آپ نے میرے بابا
جب غسل ان کو دیا تھا
یوں چیخ کر آپ روئے تھے بابا
اس وقت مجھکو یقیں آ گیا تھا
آج میری ماں۔۔۔
ہائے میں دربار سے گھر
آیا تھا جب ماں کو لے کر
رستے میں اماں کے پاؤں
خط کھینچتے تھے زمیں پر
ایسے قدم وہ اٹھاتی تھیں بابا
چلتی تھیں پھر بیٹھ جاتی تھیں بابا
آج میری ماں۔۔۔
مارا تھا ظالم نے بابا
جس ہاتھ پر تازیانہ
بھولوں گا کیسے میں ماں کا
وہ ہاتھ مجھ سے چھپانا
وہ نیل میری نظر میں تب آیا
ماں نے کفن کھول کر جب بلایا
آج میری ماں۔۔۔
جب دور اپنے وطن سے
محروم ہو کر کفن سے
لاشہ پڑا ہوگا میرا
لٹ جائے گا سب بدن سے
جاؤں گا ایک روز کربوبلا میں
لیکن غریب آج سے ہو گیا میں
آج میری ماں۔۔۔
سینے سے اپنے لگا کر
اس دم بہت روئے حیدر
ہائے رضا اور ذیشاں
جب بولے شبیر رو کر
ماں مر گئی اب جیئوں گا میں کیسے
اے کاش مر جاتا میں ان سے پہلے
آج میری ماں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.