Aaj chup hogayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Farhan Ali Waris
اپنے بچوں سے آنسو چھپائے ہوئے
رو رہے ہیں علی سر جھکائے ہوئے
گھر ہے ویران کیسی یہ رات
آ گئی
رک چکی ہے صدا ہائے تسبیح کی
چھوڑ کے چل بسی فاطمہ
آج چپ ہو گئی فاطمہ
مظلومہ یا زہرا
آج چپ ہو گئی فاطمہ
ہر ستم سہہ چکی فاطمہ
آج چپ ہو گئی فاطمہ
ہر ستم سہہ چکی فاطمہ
آج چپ ہو گئی فاطمہ
مظلومہ یا زہرا
جب بھی روئی ہے یہ باپ کی یاد میں
لوگ بولے علی فاطمہ سے کہیں
اتنا گریہ ہمیں سونے دیتا نہیں
رات میں روئیں یا دن میں رویا کریں
اے مدینے کے لوگوں سنو
اب نہیں روئے گی فاطمہ
آج چپ ہو گئی۔۔۔
حال اپنا کسی کو سنا نہ سکی
اس طرح در گرا کہ اٹھا نہ سکی
بس اسی درد نے مار ڈالا اسے
اپنے محسن کو بھی یہ بچا نہ سکی
زخمی پہلو کا غم بھول کر
صرف روتی رہی فاطمہ
آج چپ ہو گئی۔۔۔
پاؤں اٹھتے نہ تھے
اتنی زخمی تھی وہ
اپنے گھر میں بھی رک رک کے چلتی تھی وہ
اس کی ٹوٹی ہوئی تھی سبھی پسلیاں
کتنی تکلیف میں سانس لیتی تھی وہ
اپنے بابا کے ہی شہر میں
کتنی مظلوم تھیں فاطمہ
آج چپ ہو گئی۔۔۔
غم سے پھٹتا ہے دل یہ بتاتے ہوئے
جب طمانچے ستمگر نے مارے اسے
ہنس رہا تھا لعیں سامنے تھا حسن
سخت صدمہ تھا یہ ایک ماں کے لئے
اپنا چہرہ چھپاتے ہوئے
خاک پر گر گئی فاطمہ
آج چپ ہو گئی۔۔۔
کب کسی کو بھی دیکھا ہے اس حال میں
یہ ضعیفہ ہے اٹھارویں سال میں
غم اٹھائے ہیں اتنے کمر جھک گئی
آ گئی ہے سفیدی ہر ایک بال میں
اب نہ آ کر ستائے کوئی
ہاں بہت تھک چکی فاطمہ
آج چپ ہو گئی۔۔۔
جب علی کے گلے میں رسن تھی بندھی
یا علی کہہ کے یہ پیچھے پیچھے چلی
ظالموں سے علی کو چھڑاتے ہوئے
ہاتھ پر تازیانے بھی کھاتی رہی
ہاں مگر آج روتے ہوئے
کہہ رہے ہے علی فاطمہ
آج چپ ہو گئی۔۔۔
گھر سے ذیشان و فرحان میت اٹھی
قبر کے پاس جب لے کے پہنچے علی
اٹھے دو ہاتھ تربت سے آئی صدا
سونپ دو اے علی مجھکو بیٹی میری
رکھ کے تربت میں بولے علی
لیجیئے یا نبی فاطمہ
آج چپ ہو گئی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.