Mohamed hamare
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Ali Jee
صل علٰی نبیینا صلی علی محمدن
صل اللہ علیہ وسلم
محمد ہمارے بڑی شان والے
وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والے
خدا جس کے سینے پہ قرآں اتارے
مدثر کہے اور مزمل پکارے
وہ نور خدا دو جہاں کے اجالے
محمد ہمارے۔۔۔
جب آے زمیں پر محمد ہمارے
فلک نے زمیں پہ بچھاے ستارے
اٹھے سر زمین عرب سے یہ نعرے
محمد ہمارے۔۔۔
نواسے جو روے تو روے محمد
وہ جب تک نہ سوے نہ سوے محمد
دو آنکھیں نبی کی تھے دونوں نواسے
محمد ہمارے۔۔۔
نواسا مزار محمد پہ آیا
کہا پیارے نانا یہ وعدہ ہے میرا
ہے اسلام اب کربلا کے حوالے
محمد ہمارے۔۔۔
صدا آئی قبر محمد سے بیٹا
دعا گو ہے نانا علی اور زہرا
چلے غازی عباس پرچم سنبھالے
محمد ہمارے۔۔۔
وہ عاشور کا دن محمد کا کنبہ
جو مقتل میں دیں کو لہو دے رہا تھا
یہ کہہ کہہ کے سینوں پہ کھاے ہیں بھالے
محمد ہمارے۔۔۔
ریحان و علی جی عزادار سرور
غلامان حیدر غلام پیمبر
صدا اس صدا سے زمانہ ملا لے
محمد ہمارے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.