Zara sa pani
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Pyaas recited by Nadeem Sarwar
حسین جب کہ چلے بعد دو پہر رن کو
نہ تھا کوئی کہ جو تھامے رکاب توسن کو
سکینہ تھام رہی تھی عبا کے دامن کو
حسین چپ کے کھڑے ہوے ہیں
وا غربتا وا مصیبتا
حسین چپ کے کھڑے ہوے ہیں
نظر علم پر گڑی ہوی ہے
سکینہ تھامے عبا کا دامن
یہ اپنے بابا سے کہہ رہی ہے
اے پیارے بابا قسم تمہاری
میں تشنہ لب ہوں زرا سا پانی
وا غربتا وا مصیبتا۔۔۔
چچا سے اے بابا جان کہہ دے
سکینہ پیاسی ہے تین دن سے
زباں پہ کانٹے پڑے ہوے ہیں
یہ مشک خالی ہے تین دن سے
لو بابا دیکھو یہ مشک خالی
میں تشنہ لب ہوں زرا سا پانی
وا غربتا وا مصیبتا۔۔۔
مجھے ہے احساس میرے بابا
کہ ہم سے پیاسے ہو تم ذیادہ
کروں گی تم سے نہ پھر تقاضا
ہے بابا بیٹی کا تم سے وعدہ
میں تم پہ صدقے میں تم پہ واری
میں تشنہ لب ہوں زرا سا پانی
وا غربتا وا مصیبتا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.