Ye waqia hai moharam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Moharram recited by Ali Zia Rizvi
یہ واقعہ ہے محرم کی گیارہ کا باخدا
بغیر گورو کفن تھے شہید کربوبلا
حرم تمام تھے چھوٹے بڑے رسن بستہ
نہ کوئی مقنہ و چادر نہ کوئی داد رسا
عدو نے آل نبی کو یہ آکے حکم دیا
سوار ناقوں پہ ہو جاؤ جانا ہے کوفہ
---سوار ناقوں پہ
وہ ناقے آے عماری کجاوے جن پہ نہ تھے
بہ جبر آل محمد سوار ان پہ ہوئے
کہوں میں کس طرح کہ ہاتھ پشت پر تھے بندھے
صغیر بچے تھے ماؤں کی چھاتیوں سے لگے
لعیں بھگاتے تھے ناقوں کو اس سقاوت سے
نہ رکھ سکے کسی بچے کو ماں حفاظت سے
---نہ رکھ سکے کسی
دھواں تھا قافلہ بچہ جو کوئی گرتا تھا
وہ دیکھتی تھی اسے اور وہ ماں کو تکتا تھا
جو بچہ گرتا تھا ناقے سے دبکے مرتا تھا
صدائے یاعلی کا اک شور اٹھتا تھا
عدو یہ حادثہ ہونے پر بھی نہ رکتے تھے
بجائے رکنے کے وہ اور تیز چلتے تھے
---بجائے رکنے کے وہ
سکینہ گر گیء ناقے سے ایک شور اٹھا
سر حسین مےء نیزہ کے زمیں میں گاڑا
کہا یہ شمر نے عابد سے کہ یہ پوچھو زرا
سر اب یہ کیوں نہیں چلتا ہے کیا ہوا جو رکا
یہ پوچھ کر ہمیں بتلاؤ دور جانا ہے
لگی جو دیر تو پھر تم ہو تازیانہ ہے
---لگی جو دیر تو
سنبھالے ہتکڑی اور بیڑیاں چلے سجاد
قریب سر ہوے شبیر کے تو کی فریاد
ندا یہ سر نے بہ اعجاز دی کہ سن روداد
سکینہ گر گیء ناقے سے بن میں زین العبا
میری سکینہ کو جب تک نہ کوئی لاے گا
سر حسین یہاں سے نہ آگے جاےگا
---سر حسین یہاں سے
چلی تلاش کو جنگل میں زینب مضطر
صدائیں دیتی تھی کس جا ہو اے میری دلبر
یہ اتفاق سے اک سمت پڑ گئی جو نظر
یہ دیکھا بیٹھی ہے ایک بی بی یوں جھکاے سر
سیاہ پوش کھلے سر ہے اور روتی ہے
سکینہ گود میں انکی ہے اور سوتی ہے
---سکینہ گود میں انکی
قریب جاکے یہ زینب نے ان سے فرمایا
تمہارا شکریہ اے بی بی جو ترس کھایا
اس ایک نیکی سے پروانہء ارم پایج
مگر اے محسنہ چہرہ نہ اپنا دکھلایا
میں روز حشر جو دیکھوں تو تم کو پہچانوں
جو مانگو اس کے صلہ میں وہ تم کو دلوادوں
---جو مانگو اس کے صلہ
یہ سن کے صبر کا پیمانہ بی بی کا چھلکا
ہٹا کے بالوں کو رخ سے بہ دردو یاس کہا
میں تیری ماں ہوں تو پہچان مجھکو ماہ لقا
اے میری زینب مضطر سلام لے ماں کا
ملا ہے چہرے پہ اپنے حسین کا یہ لہو
تو سونگ لے تیرے بھائی کی اس میں ہے خوشبو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.