Karbala mera watan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Safdar Abbas
سلام کربلا
خدا نے کن جو کہا تو کاینات بنی
جو دن تو خلق کیا تو دن سے رات بنی
یہ چاند تارے یہ سورج یہ دو جہان بنے
زمیں بچھای گیء ساتوں آسمان بنے
بشر بناے گےء خاک سے بہ حکم خدا
انہیں بشر میں ہوے خلق خاص اہلِ عزا
جنابِ فاطمہ زہرا کی یہ دعا سے بنے
کرم حسین کا تھا خاک کربلا سے بنے
پھر اس خدا نے ہر اک کا چمن قرار دیا
ہر ایک زمیں کو کسی کا وطن قرار دیا
تو کربلا کو ہمارا وطن قرار دیا
پوچھا جہان نے جب نام و پتہ
ہر ماتمی کا یہی تھا سخن
کربلا کربلا میرا وطن
رب نے ہی کون و مکاں کو سجایا
اس نے ہی دونوں جہاں کو بسایا
ہم کو ہے نسبت کربوبلا سے
ہم کو اسی مٹی سے بنایا
ساری دلیلیں پاس ہے جب
پھر مجھکو کہنے میں کیا الجھن
کربلا کربلا میرا وطن۔۔۔
کربوبلا پہچان ہے میری
کربوبلا سے ہی شان ہے میری
کربوبلا میری روح کے اندر
کربوبلا میں ہی جان ہے میری
میرے وطن کی مثال نہیں
نازاں ہے اس پر چرخ کہن
کربلا کربلا میرا وطن۔۔۔
میرا وطن ہے زمیں اولیاء کی
میرا وطن ہے زمیں اوصیاء کی
یہ بھی تو فخر ہے میرے وطن کا
میرا وطن ہے زمیں انبیاء کی
دین و شریعت کی ہے عماں
دین خدا کا یہی ہے چمن
کربلا کربلا میرا وطن۔۔۔
میرے وطن کا عجب معجزہ ہے
خاک بھی اسکی خاک شفا ہے
یہ درسگاہ صبر و رضا ہے
اس کی ہوا میں خوشبوے وفا ہے
صبر و رضا کا وفا کا یہی
روز اذل سے رہا مسکن
کربلا کربلا میرا وطن۔۔۔
زہرا کے بیٹے سے پہلے جو پہنچا
پیش محمد سر کو جھکایا
خلد بریں کی سند تجھے دے دی
حر سے محمد نے فرمایا
حر نے کیا میں رہوں گا وہی
اے میرا آقا رسولِ زمن
کربلا کربلا میرا وطن۔۔۔
کربوبلا ہی نصیب ہے میرا
کربوبلا میں حبیب ہے میرا
کربوبلا میرے غم کی دوا ہے
کربوبلا میں طبیب ہے میرا
چاہے کہیں پہ بھی آے قضاء
کربوبلا میں ہو میرا مدفن
کربلا کربلا میرا وطن۔۔۔
ہاں یہ زمیں بڑی معتبر ہے
چاند ستاروں کی راہ گزر ہے
حسن یہیں سے ہے شمس و قمر کا
سجدگاہ دل شمس و قمر ہے
ہے کہکشانوں کا ناز یہی
خلد بریں کا یہی ہے سحن
کربلا کربلا میرا وطن۔۔۔
ہاں یہ زمین ہے دل زینب کا
اس پہ کیا سجاد نے سجدہ
یہی زمیں ہے رسول کی مسند
ہاں یہ زمین زہرا کا مصلی
جی نہیں لگتا اور کہیں
بولے علی سے امام حسن
کربلا کربلا میرا وطن۔۔۔
خاک یہی کی رداے حرم ہے
قلب سکینہ کا مرحم ہے
لاشہء اصغر اس نے چھپایا
سینے میں اس کے سبھی کا غم ہے
بھای میرا سوتا ہے یہاں
کہتی تھی رو کے غریب بہن
کربلا کربلا میرا وطن۔۔۔
سینے میں اس کے ہے لاشیں بہتر
ہے یہ زمیں گہوارہء اصغر
چھوڑ کے قبر یہی رہتی ہے
محوِ بکا شبیر کی مادر
خونِ شہیداں کی ہے امین
سارے شہیدوں کا ہے کفن
کربلا کربلا میرا وطن۔۔۔
کربوبلا سے ہے عزت و شہرت
کربوبلا سے ہے میری فساہت
اہلِ عزا کے دلوں کی صدا ہے
کربوبلا ہی ہماری ہے جنت
ہے میرا عشق یہی صفدر
اس پہ فدا میرا تن من دھن
کربلا کربلا میرا وطن۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.