Zinda dilon ki hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ali Yazdan
مشکل میں سہارا یا حسین
ڈوبوں کو کنارہ یا حسین
نبیوں نے پکارا یا حسین
زندہ دلوں کی ہے صدا
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین
کہتی ہے یہ کربوبلا رتبہ ہے میرا یوں جدا
رہتے ہیں یاں آقا یا حسین
یا حسین یا حسین۔۔۔
نانا نبی بابا علی مادر ہے جس کی فاطمہ
اک بھای ہے مولا حسن اور دوسرا ہے با وفا
تیرے ہی دم سے ہی بچا اسلام کی تو ہے بقا
یا حسین یا حسین۔۔۔
کرار ہے جرار ہے کیا خوب تیرا وار ہے
یہ کہہ گےء ہیں مصطفیٰ جنت کا تو سردار ہے
جنت ہو جس کو دیکھنی وہ دیکھ لے روضہ تیرا
یا حسین یا حسین۔۔۔
تو ناطق قرآن ہے تو فاطمہ کی جان ہے
تیری ثنا کرتا ہے رب کیا خوب تیری شان ہے
جس سے بھی تو راضی ہوا بس اس سے راضی ہے خدا
یا حسین یا حسین۔۔۔
چھ ماہ کا وہ لاڈلا مقتل میں اس طرح لڑا
سارا ہی لشکر ڈر گیا اصغر نے وہ حملہ کیا
عباس بولے مرحبا ابنِ شاہ کربوبلا
یا حسین یا حسین۔۔۔
بولے یہ زہرا سے نبی اک قوم ایسی آے گی
قریہ با قریہ ہر گلی شبیر کو وہ روے گی
کرتے ہیں جو مجلس بپا وہ سب ہے زہرا کی دعا
یا حسین یا حسین۔۔۔
پھر آیا مشکل مرحلہ بیٹی کو کرنا تھا وداع
سمجھاتے ہیں شبیر یہ ہم ہویں گے تم سے جدا
رونا نہیں تم میری جاں جب شمر چھینے گا ردا
یا حسین یا حسین۔۔۔
آنکھوں سے ہے آنسوں رواں ہے سامنے کڑیل جواں
ناد علی پڑتے ہوے سینے سے کھینچی ہے سناں
یوں باپ کے ہاتھوں پہ ہی کڑیل جواں رخصت ہوا
یا حسین یا حسین۔۔۔
زخمی بدن سوکھا گلا اور کوئی نہ یاور رہا
اللّٰہ ہی جانے کس طرح شبیر لڑتا ہی رہا
ستر قدم پہ زینب تھی اور کٹتا تھا بھای کا گلا
یا حسین یا حسین۔۔۔
ہے بیکفن لاشہ تیرا سجاد ہے بے بس کھڑا
منظر یہ دیکھے کس طرح کرتا ہے رب سے یہ دعا
یہ دن کسی پر آے نہ میرے خدا میرے خدا
یا حسین یا حسین۔۔۔
روتا رہے گا یہ جہاں غم میں تیرے شاہ زمن
کہہ دو حسن یزداں سے یہ جتنے بھی ہے یہ نوحہ خواں
اس کی تجارت نہ کرے یہ ذکر ہے مظلوم کا
یا حسین یا حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.