Zindagi kat gayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Ali Mohd. Sultanpuri
کوفہ و شام کا نہیں دل سے منظر
زندگی کٹ گیء سجاد کی روتے روتے
ننگے سر آتی تھی ماں بہنوں کی تصویر نظر
زندگی کٹ گیء سجاد کی روتے روتے
درد دل اور بڑھا ہاے کبھی کم نہ ہوا
اشک بہتے رہے آنکھوں سے جدا غم نہ ہوا
منظر شام پہ روتے رہے شام اور سحر
کوفہ و شام کا۔۔۔
مبتلا غم میں رہے ہنس کے کوی بات نہ کی
نوحہ پڑھتے رہے خوشیوں سے ملاقات نہ کی
دل سے افسوس نکل پایا نہ غم کا منظر
کوفہ و شام کا۔۔۔
بوجھ احساس کا سینے سے اتارا نہ گیا
چین سے ایک بھی دن ہاے گزارا نہ گیا
مرتے دم تک بھی چلا درد کا خنجر دل پر
کوفہ و شام کا۔۔۔
بے ردائی کا نکل پایا نہ سینے سے ملال
یاد آتے رہے ماں بہنوں کے بکھرے ہوئے بال
دل سے عابد کے جدا ہو نہ سکا غم کا اثر
کوفہ و شام کا۔۔۔
یہ سکینہ ہے وہ زینب ہے وہ ام لیلیٰ
حاکم شام نے ہر ایک سے ہنس کر جو کہا
گونجتی رہی تھی کانوں میں یہ غمگیں خبر
کوفہ و شام کا۔۔۔
کوی دیکھے نہ جو بیمار نے منظر دیکھا
ہاے پیاسوں پہ برستے ہوئے پتھر دیکھا
کانپتا رہتا تھا یہ سوچ کے عابد کا جگر
کوفہ و شام کا۔۔۔
روکے فرماتے تھے میں حشر کے ہنگام میں تھا
موت کیسے نہ مجھے آی کہ جب شام میں تھا
پھر بھی شکوہ نہ کیا نانا کی امت سے مگر
کوفہ و شام کا۔۔۔
جب تلک زندہ رہے عابد بیمار نواب
بھول پاے نہ کبھی شام کا بازار نواب
روز و شب کرتے رہے گریہ و زاری میں بسر
کوفہ و شام کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.