Ye mera maula raza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Farhan Ali Waris
ہاے رضا مولا رضا
مظلوم بے وطن یہ میرا مولا رضا ہے
جس کو زہر لوگوں مسلماں نے دیا ہے
سب آنکھیں کرو بند دہای ہے دہای
اک بی بی عزاداروں یہاں شام سے آی
لپٹی ہے جنازے سے نہیں سر پہ ردا ہے
مظلوم بے وطن۔۔۔
آے ہیں جنازے پہ نبی شاہ امم بھی
کلثوم و رقیہ بھی ہے معصومہء قم بھی
وہ بی بی ہے کربلا میں جلی جس کی عبا ہے
مظلوم بے وطن۔۔۔
یوں لوٹا مسلمانوں نے زہر کے چمن کو
ہے زہر دیا جیسے میرے مولا حسن کو
دہرای گیء ہاے وہی اس پہ جفا ہے
مظلوم بے وطن۔۔۔
معصومہء قم دیتی ہے رو رو کے دہای
اے کاش ملا دے کوئی مجھ سے میرا بھائی
صغرا کی طرح ہاے بہن جس سے جدا ہے
مظلوم بے وطن۔۔۔
مامون عباس کی عنایت ہے یہ لوگوں
آل پیمبر سے عداوت ہے یہ لوگوں
سیدوں سے زرا دیکھو یہ امت کی وفا ہے
مظلوم بے وطن۔۔۔
قربان میرے مولا پہ ہو جان ہماری
مقروض میرے مولا کی یہ دنیا ہے ساری
یہ مرتبہ ہو کے بھی غریب الغربا ہے
مظلوم بے وطن۔۔۔
روتے ہیں فرشتے بھی زمیں اور زماں بھی
لوح و قلم عرش بریں کون و مکاں بھی
خیرالنسا کے لال کے ماتم کی صدا ہے
مظلوم بے وطن۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.