Ruqsat jahan se aaj
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Naqi (a.s) recited by Sahib e aalam
رخصت جہاں سے آج علی نقی کی ہے
یہ شب غم و الم کی ہے سینہ زنی کی ہے
چھایا ہے سامرہ کی فضاؤں میں رنج و غم
زہر دغا سے ہاے نق پر کیا ستم
سوسن پہ ہاے ساعت بڑی بے بسی کی ہے
رخصت جہاں سے آج۔۔۔
یثرب کے شاہ کو جو بلایا فریب سے
تو نے لعین ہاے ستایا فریب سے
یہ دسواں جانشین نشانی علی کی ہے
رخصت جہاں سے آج۔۔۔
قیدی بنا کے قید ستم میں رکھا گیا
ہر ایک ظلم و جور نقی پر کیا گیا
شام و سحر یوں درد میں اس متقی کی ہے
رخصت جہاں سے آج۔۔۔
ڈھایا ہے ظلم تو نے لعیں یہ امام پر
لعنت ہو دو جہاں کی ستمگر کے کام کی
حالت عجیب سم سے خدا کی ولی کی ہے
رخصت جہاں سے آج۔۔۔
امت نے پھر سے آل نبی کو کیا شہید
یعنی کے ہاے مولا نقی کو کیا شہید
غربت میں آج لاش یہ ابنِ تقی کی ہے
رخصت جہاں سے آج۔۔۔
لرزی زمین اور فلک ہو گیا اداس
کوئی نہیں ہے ہاے جو مولا نقی کے پاس
کتنی عجیب آج گھڑی بے بسی کی ہے
رخصت جہاں سے آج۔۔۔
رویا ہے تا حیات جو مولا حسین پر
حیدر کی آرزو دل زہرا کے چین پر
سر پیٹو مومنوں کے یہ میت اسی کی ہے
رخصت جہاں سے آج۔۔۔
سر پہ ہمارے باپ کا سایہ نہیں رہا
غربت میں ایک بیٹے نے رو کر یہی کہا
درد و الم میں گونجی صدا عسکری کی ہے
رخصت جہاں سے آج۔۔۔
عباس دو امام کا پرسہ بتول کو
تسکین ہوگی صاحبِ عالم رسول کو
حالت ملول خلد میں روح نبی کی ہے
رخصت جہاں سے آج۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.