Zameene karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
العجل العجل العجل
آئے کعبے سے صدا حی علی خیر العمل
العجل اے وارث خونِ شہیداں العجل
اے یوسف زہرا
زمین کربلا والے تجھے آواز دیتے ہیں
بہتر بیکفن لاشے تجھے آواز دیتے ہیں
ہے کہیں گنج شہیداں میں رکھی گھٹری کوئی
کسی کی لاش کے ٹکڑے تجھے آواز دیتے ہیں
زمین کربلا وال۔۔۔
چلتے ناقے سے گرے جو ماؤں کی آغوش سے
وہ سارے بے زباں بچے تجھے آواز دیتے ہیں
زمین کربلا وال۔۔۔
تشنگی آ کر سکینہ اور اصغر کی بجھا
نہ جانے کب سے وہ پیاسے تجھے آواز دیتے ہیں
زمین کربلا وال۔۔۔
العجل کہتی ہیں جھولے کی سلگتی لکڑیاں
کہیں جلتے ہوئے خیمے تجھے آواز دیتے ہیں
زمین کربلا وال۔۔۔
ان کی مظلومی مصیئب کی زمیں سے پوچھ لے
وہ دو بچے رقیہ کے تجھے آواز دیتے ہیں
زمین کربلا وال۔۔۔
جلتے خیموں سے بچا کر لائی جو سجاد کو
اسی کے پاؤں کے چھالے تجھے آواز دیتے ہیں
زمین کربلا وال۔۔۔
جو شہیدانِ ولائے مرتضیٰ ہے آج بھی
کفن باندھے ہوئے سر سے تجھے آواز دیتے ہیں
زمین کربلا وال۔۔۔
حلقہ ماتم میں آ کر اے تکلم ماتمی
تجھے آواز دیتے تھے تجھے آواز دیتے ہیں
زمین کربلا وال۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.