Sadiqe aale mohamed
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Jafar Sadiq (a.s) recited by Ashfaq Marchant
صادق آل محمّد پر ستم کیسا ہوا
یہ زمیں بھی رو پڑی یہ آسماں بھی رو پڑا
پی کے پیالہ زہر کا نور خدا بے چین ہے
فاطمہ بے چین روح مرتضیٰ بے چین ہے
کاینات مصطفیٰ میں اک اندھیرا چھا گیا
صادق آل محمّد پر۔۔۔
ہو گیا ہے آج ہاے موسیٰ کاظم یتیم
انبیاء ہے گریہ کناں روتے ہیں موساے کلیم
ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا دل بولتے قرآن کا
صادق آل محمّد پر۔۔۔
زہر منصور دوانقی نے وہ قاتل دیا
ہاے لمحوں میں ہی مولا کا کلیجہ کٹ گیا
خانۂ کعبہ میں آیا زلزلوں پر زلزلہ
صادق آل محمّد پر۔۔۔
خوشبوؤں پر یوں ہواے ظلم و آفت ڈھاے ہیں
فاطمہ کے باغ کا ہر پھول مسلا جاے ہے
گلشنِ عصمت پہ ہے ظلم و ستم کی انتہا
صادق آل محمّد پر۔۔۔
مدرسہ آل محمّد کا ہوا ویران آج
باب شہر علم کا خوں ہو گیا ارمان آج
ہاے شہر علم بھی غم سے لہو رونے لگا
صادق آل محمّد پر۔۔۔
علم و حکمت قید ہونے کو ہے اب زندان میں
کیسے دے خطبے اجالے اب خدا کی شان میں
نور کا سورج چھپا تاریک ہر منظر ہوا
صادق آل محمّد پر۔۔۔
کون دنیا کو سکھاے گا زمانے کے فلوں
کون بخشے گا علومِ دین سے دل کو سکوں
بولتا قرآن ہاے زہر پی کر چل بسا
صادق آل محمّد پر۔۔۔
شمع فقہ جعفر صادق پہ حامد ہے ستم
ہر کرن زخمی ہے روتے ہیں محمد دم بدم
کلمہ گویوں نے دکھایا دل رسول اللّٰہ کا
صادق آل محمّد پر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.