Ek baar aur mujhe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
ایک بار اور مجھے گود میں لے لو بابا
وا حسینا کا ہوا شور حرم میں برپا
ہو کے رخصت جو چلے گھر سے شہ کربوبلا
کہکے یہ دوڑی سکینہ کے ٹہر جاؤ زرا
اک بار اور مجھے۔۔۔
شہ نے بچی کا جو یہ حال پریشاں دیکھا
روکے فرمایا کہ کیا حال میری ماہ لقا
جوڑ کر ننھے سے ہاتھوں کو سکینہ نے کہا
اک بار اور مجھے۔۔۔
سونچتی ہوں کہ طمانچے کوئی مارے نہ میرے
گوشوارے کوئی کانوں سے اتارے نہ میرے
وہم آتے ہیں میرے دل میں نہ جانے کیا کیا
اک بار اور مجھے۔۔۔
بابا سینے سے سکینہ کو لگاتے جاؤ
اب کہاں ہوگی ملاقات بتاتے جاؤ
تم کو اکبر کی قسم غنچہ دہن کا صدقہ
اک بار اور مجھے۔۔۔
اب میں پیاسی ہوں نہ پانی کی ضرورت ہے مجھے
کوئی حاجت نہیں بس اتنی سی حسرت ہے مجھے
دیکھلوں پھر سے جی بھر کے تمہارا چہر
اک بار اور مجھے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.