Zehr se tukde
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Syed Rashid Abbas
زہر سے ٹکڑے کلیجہ ہو گیا
مجتبیٰ پر ظلم کیسا ہو گیا
پوچھا زینب کے اچھے تھے ابھی
دیکھتے ہی دیکھتے کیا ہو گیا
زہر سے ٹکڑے ۔۔۔
کچھ وصیت کر رہے تھے مجتبیٰ
ناگاہ تبدیل نقشہ ہو گیا
زہر سے ٹکڑے ۔۔۔
بولے شبر آہ تم سے کیا کہیں
اے بہن ٹکڑے کلیجہ ہو گیا
زہر سے ٹکڑے ۔۔۔
ہاتھ اُٹھایا اور خدا حافظ کہا
کچھ نہ تھا پھر حشر برپا ہو گیا
زہر سے ٹکڑے ۔۔۔
تیر برسے اس قدر تابوت پر
صورتِ ترکش جنازہ ہو گیا
زہر سے ٹکڑے ۔۔۔
کیسے دو آنسو بہا کر بزم میں
اپنی بخشش کا سہارا ہو گیا
زہر سے ٹکڑے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.