Sajjad ka beta
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Baqir (a.s) recited by Irfan Haider
سجاد کا بیٹا شہزادہ باقر
جب آیا مدینے سوتا ہی نہیں تھا
بس روتا تھا
اک شب فضہ نے آکے کہا شہزادے
کیوں سوتے نہیں ہو میرے آقا زادے
مولا باقر نے روکے کہا اماں
دیکھا ہے ان آنکھوں نے
دادا کے کٹے سر کو
نہ بھولوں گا میں وہ کربوبلا
پڑھوں گا صدا یہی مرثیہ
ہاں میں روؤں گا
میں روؤں گا اماں فضہ۔۔۔
دیکھا ہے ان آنکھوں نے
جب کربوبلا پہنچے
دریا پہ لگے خیمے
دریا سے ہٹے خیمے
نہ بھولوں گا میں وہ طفل و جواں
تھے تشنہ دہن لب علقمہ
ہاں میں روؤں گا
میں روؤں گا اماں فضہ۔۔۔
دیکھا ہے ان آنکھوں نے
عاشور کا وہ منظر
لاشے ہی بیابان سے
شہ لاتے رہے دن بھر
نہ بھولوں گا میں وہ رنج و الم
سر دشت غم ہوے سر قلم
ہاں میں روؤں گا
میں روؤں گا اماں فضہ۔۔۔
دیکھا ہے ان آنکھوں نے
نیزوں پہ شہیدوں کو
اور شام غریباں میں
جلتے ہوے خیموں کو
نہ بھولوں گا میں چھنی چادریں
جلدی مسندیں میرے سامنے
ہاں میں روؤں گا
میں روؤں گا اماں فضہ۔۔۔
دیکھا ہے ان آنکھوں نے
کونین کی شہزادی
جس وقت بنی قیدی
غازی کو بلاتی تھی
نہ بھولوں گا میں حرم کا سفر
چلے ننگے سر رسن پہن کر
ہاں میں روؤں گا
میں روؤں گا اماں فضہ۔۔۔
دیکھا ہے ان آنکھوں نے
کانٹوں پہ سفر کرنا
ان شام کے گلیوں میں
اک قیدی کا خون رونا
نہ بھولوں گا میں سجے بام و دَر
ہر ایک گام پر وہ نیزوں پہ سر
ہاں میں روؤں گا
میں روؤں گا اماں فضہ۔۔۔
دیکھا ہے ان آنکھوں نے
اس وقت اسیری میں
شبیر کی دختر کو
جب مانگا کنیزی میں
نہ بھولوں گا میں حرم رو دیےء
سبھی درد سے تڑپنے لگے
ہاں میں روؤں گا
میں روؤں گا اماں فضہ۔۔۔
دیکھا ہے ان آنکھوں نے
زندان کا وہ منظر
لاشہ تھا سکینہ کا
بیمار کے ہاتھوں پر
نہ بھولوں گا میں پھپھی کی قضاء
کفن بن گیا وہ کرتہ جلا
ہاں میں روؤں گا
میں روؤں گا اماں فضہ۔۔۔
دیکھا ہے ان آنکھوں نے
زندان سے رہا ہوکے
وہ اجڑے ہوے قیدی
جب کربوبلا پہنچے
نہ بھولوں گا میں کہ دادی میری
یہ کہنے لگی بہن آ گئ
ہاں میں روؤں گا
میں روؤں گا اماں فضہ۔۔۔
دیکھا ہے ان آنکھوں نے
عرفان عزا بن کر
دیکھو میرے چہرے کو
ہر غم کا ہے یہ مظہر
نہ بھولوں گا میں کبھی کربلا
وہ قید جفا دیار سزا
ہاں میں روؤں گا
میں روؤں گا اماں فضہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.