Holay holay chal
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Baqir (a.s) recited by Shahid Baltistani
چل پڑا کربوبلا سے جب حسینی قافلہ
ایک رسن میں پشت عابد اور تھا باقر کا گلا
سانس خنجر کی طرح محسوس جب ہونے لگی
اپنے بابا جاں سے رو کر یہ باقر نے کہا
اے میرے بابا اے میرے بابا
رسی میں گلا ہے باقر کا
تو ہو لے ہو لے چل بابا
مشکل ہے سفر مر جاؤں گا
تو ہو لے ہو لے چل
اے میرے بابا اے میرے بابا
پڑھنی ہے نماز مظلومی
بابا تو امامت کرتا جا
خود دھوپ بھی ہم پہ روتی ہے
جلتا ہے مسلسل ریتی کا
میں شکر کا سجدہ کر لوں ادا
تو ہو لے ہو لے۔۔۔
کلثوم سکینہ زینب ہے
اور ساتھ رقیہ بی بی ہے
اس اک رسن میں اے بابا
ہر عمر کی زہرا قیدی ہے
گرتی ہے میری اماں فضہ
تو ہو لے ہو لے۔۔۔
اب دھوپ میں اتنی شدت ہے
جلتے ہیں اسیری کے زیور
پانی تو نہیں ہے آنسوں ہی
میں ان پہ چھڑک دونگا آکر
آرام تجھے مل جاے گا
تو ہو لے ہو لے۔۔۔
آنکھوں سے رواں ہے خوں تیرے
جو تیری پھپھی ہے بے پردہ
میری بھی پھپھی ہے بے چادر
وہ نام سکینہ ہے جس کا
کھنچتا ہے رسن سے اس کا گلا
تو ہو لے ہو لے۔۔۔
اسلام بچانے کی خاطر
نکلی ہے شرافت بے چادر
پاؤں کے چھالے روتے ہیں
چلتی ہے امامت کانٹوں پر
یہ پہلا سفر ہے زینب کا
تو ہو لے ہو لے۔۔۔
دیکھا نہیں جاتا اے بابا
مجھ سے یہ قیامت کا منظر
رکتی ہے کبھی چلتی ہے کبھی
زینب کے بدلتے ہیں تیور
یہ شام کو جاتا ہے رستہ
تو ہو لے ہو لے۔۔۔
گر گر کے جو چلتی ہے زینب
محسوس مجھے بھی ہوتا ہے
سجاد پکارے اے بیٹا
میرا بھی کلیجہ پھٹتا ہے
جب سنتا ہوں تیرا نوحہ
تو ہو لے ہو لے۔۔۔
گر تیز چلا تو اے بیٹا
بازار ستم آ جاے گا
آہستہ اگر بیمار چلے
دروں کی اذیت پاے گا
اور تیرے لبوں پر ہے بیٹا
تو ہو لے ہو لے۔۔۔
منظور اذیت ہے مجھکو
باقر نے تکلم دی یہ صدا
ہر کام پہ تیری مرضی ہے
تو جیسے چاہے چل بابا
میں اب نہ کہوں گا اے بابا
تو ہو لے ہو لے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.