Ghame baqir
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Baqir (a.s) recited by Ashfaq Marchant
مومنوں اٹھا جنازہ
باقر مظلوم کا
قتل ناحق کلمہ گوں نے
پھر کیا معصوم کا
اہلِ عرش و فرش میں
محشر بپا ہے الامان
غم سے پھٹتا ہے کلیجہ
صادق مغموم کا
غم باقر میں روتی ہے خدای
جفا یہ کلمہ گوں نے کیسی ڈھای
یوں پھر ہے گلشن سادات اجڑا
مدینہ سوگ باقر میں ہے ڈوبا
سر اپنا پیٹ کے کہتی ہے فروا
یتیمی جعفر صادق پہ چھای
غم باقر میں۔۔۔
وہ جس سے رحمتیں ہوتی تھی نازل
یہ امت ہو گیء اسکی ہی قاتل
بتا آخر ہوا کیا تجھ کو حاصل
مودت کیسی امت نے نبھای
غم باقر میں۔۔۔
لحد میں فاطمہ کو پھر رلایا
ستون روضہء حیدر ہلایا
ہشام بد نصب نے ظلم ڈھایا
دہائی یا محمد ہے دہائی
غم باقر میں۔۔۔
صداے ہاے واویلا لگاتے
امام علم پر آنسوں بہاتے
چلے ہیں مرثیہ قدسی سناتے
ہے تا افلاک نوحوں کی رسائی
غم باقر میں۔۔۔
شہ یثرب زرا خدمت دیکھیں
دی امت نے نیء سوغات دیکھیں
غم و آزار ہے دن رات دیکھیں
لٹی پھر فاطمہ کی ہے کمای
غم باقر میں۔۔۔
ستم ایسا ہوا افلاک روے
لحد میں سید لولاک روے
ہوے جعفر غریباں چاک روے
گرا دل پر ہے احساس جدائی
غم باقر میں۔۔۔
ولاے حیدر صفدر کی خاطر
شہ مظلوم کے مقتل کا ذاکر
ہوا رخصت وہ کربلا کا مسافر
اذیت جس نے بچپن سے اٹھای
غم باقر میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.